تحفظِ ختمِ نبوت و ردِ شکیلیت کانفرنس 25 جنوری کو سملباڑی میں منعقد ہوگی

پورنیہ (نمائندہ سیل رواں):

ــــــــــــــــــــــــــــــــ
تحفظِ ختمِ نبوت اور فتنۂ شکیلیت کے مؤثر رد کے عنوان سے ایک اہم دینی و اصلاحی کانفرنس [25 جنوری 2026، بروز اتوار، بعد نمازِ مغرب] کوٹھی ٹولہ، سملباڑی، بلاک امور، ضلع پورنیہ (بہار) میں منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس کی صدارت حضرت مولانا مفتی شمس توحید مظاہری، ناظم دارالعلوم امور فرمائیں گے۔

جمعیت علما ضلع پورنیہ کے جنرل سیکریٹری مولانا ابوصالح قاسمی نے اس سلسلے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام نہایت اہم نوعیت کا ہوگا، جس میں موجودہ دور کے گمراہ کن فتنوں بالخصوص شکیلیت کے خطرات اور ان کے سدِ باب پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔

جمعیت علما ضلع پورنیہ کے ناظمِ تنظیم و ترقی مولانا عارف حسین ندوی نے کہا کہ چونکہ موضوع نہایت نازک اور حساس ہے، اس لیے علاقے کے تمام ذمہ داران، علما اور ائمہ سے گزارش ہے کہ وہ پروگرام سے قبل قریبی مسجد میں نمازِ عصر ادا کریں، جہاں فتنہ کے سدِ باب کے لیے باہمی مشاورت بھی کی جائے گی۔

کانفرنس میں شرکت کرنے والے معزز علما میں مفتی خالد انور مظاہری (جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ پٹنہ)، مولانا مرغوب الرحمن قاسمی (پٹنہ)، مفتی مطیع الرحمن قاسمی ( مدرسہ رحمانیہ کھپرہ)، مفتی توقیر احمد قاسمی (مدرسہ سراج العلوم، انور گنج) مولانا شمیم اختر ندوی (مریم گرلس انٹرنیشنل اسکول روٹا)، مولانا نعمان صادق مظاہری (ہائ اسکول روٹا)، مولانا تنظیم احمد مظاہری، مفتی جنید احمد مظاہری، مفتی عبدالغنی قاسمی مدرسہ اورا نندنیان، مولانا نجم السحر اعظمی، مولانا مطیع الرحمن قاسمی دھرمباڑی، مفتی دانش انور (گسترہ)، مفتی نعیم احمد قاسمی کے علاوہ قرب و جوار کے متعدد علما و مشائخ شامل ہوں گے۔

کانفرنس کے آرگنائزر سرپنچ جاوید احمد نے علاقے کے تمام علما، ائمہ، دانشوران اور عوام الناس سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم دینی اجتماع میں بھرپور شرکت کرکے عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ اور فتنۂ شکیلیت کے خلاف اس بیداری مہم کو کامیاب بنائیں۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔