فتاویٰ جامعہ اشرفیہ: ایک عظیم فقہی انسائیکلوپیڈیا

زیر نظر کتاب "فتاوی جامعہ اشرفیہ” دانشگاہِ اہل سنت جامعہ اشرفیہ، مبارک پور کی مجلس فقہی کی طرف سے شائع شدہ ایک عظیم فقہی کارنامہ اور امت مسلمہ کے لئے ایک نایاب علمی تحفہ ہے۔ یہ مجموعہ فتاویٰ نہ صرف فقہ حنفی کی تشریح و توضیح میں ایک اہم مقام رکھتا ہے بلکہ علمی و تحقیقی میدان میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔ پندرہویں صدی ہجری میں شائع ہونے والی 12 جلدوں پر مشتمل یہ کتاب فقہ اسلامی کے طلبہ، اساتذہ، اور علما کے لیے ایک بیش قیمت خزانہ ہے۔

فتاویٰ جامعہ اشرفیہ: ایک عظیم فقہی انسائیکلوپیڈیا Read More »

داعی کے اوصاف سیرت انبیاء کی روشنی میں

اسلام کی دعوتی تعلیمات انبیاء کرام علیہم السلام کی مبارک سیرت پر مبنی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انبیاء کو انسانوں کی رہنمائی اور ہدایت کے لیے منتخب کیا اور ان کی زندگیوں کو دعوت کے اعلیٰ اصولوں کا نمونہ بنایا۔ انبیاء کی دعوت کا مقصد لوگوں کو اللہ کی طرف بلانا، ان کی اصلاح کرنا اور انہیں دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ دکھانا تھا۔ انبیاء کی سیرت ہمیں داعی کے اوصاف اور اس کے طرزِ عمل کی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ دعوت کے میدان میں انبیاء کا پیغام ہمیشہ توحید پر مبنی رہا۔ انہوں نے اپنی قوموں کو یہی پیغام دیا: *یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ* (سورۃ الاعراف: 59) یعنی اللہ کی بندگی کریں اور اس کے سوا کسی کو معبود نہ بنائیں۔ یہ دعوتی اصول ہر داعی کے لیے مشعلِ راہ ہے کہ وہ لوگوں کو اللہ کی بندگی کی طرف بلائے اور ان کے دلوں کو توحید کے نور سے روشن کرے۔

داعی کے اوصاف سیرت انبیاء کی روشنی میں Read More »

پلیسز آف ورشپ ایکٹ اور سنبھل شاہی جامع مسجد کیس: ایک قانونی تجزیہ

مسجد کے سروے کو لے کر ہونے والے تشدد اور اس میں ہلاک ہونے والے افراد کے واقعے نے پورے ملک میں سیاسی اور قانونی بحث چھیڑ دی ہے۔ 19 نومبر 2024 کو مقامی عدالت میں دائر کی گئی ایک درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سنبھل کی شاہی جامع مسجد کی جگہ پر دراصل ایک مندر تھا جسے مغل حکمراں بابر نے 1529 میں توڑ کر اس کی جگہ پر مسجد تعمیر کرائی تھی۔

پلیسز آف ورشپ ایکٹ اور سنبھل شاہی جامع مسجد کیس: ایک قانونی تجزیہ Read More »

اوپر تک سکرول کریں۔