حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری
حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری

حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری ازقلم: مولانا محمد اطہر ندوی استاذ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں ________________ آج کے دور میں جہاں سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، اس کا مثبت اور منفی دونوں پہلو ہمارے سامنے ہیں۔ ایک طرف یہ علم اور شعور پھیلانے کا مؤثر ذریعہ […]

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل
برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل ✍ سلمان فاروق حسینی ____________________ لبنان اور شام میں لگ بھگ 5/ہزار پیجرز حملوں کے بعد الیکٹرانک مواصلاتی آلات جیسے وائرلیس لیپ ٹاپ ریڈیو کمپیوٹر اور جی پی آر ایس کے ذریعہ سائبر اٹیک کرکے ہزاروں دھماکے کئے گئے جس میں دو بچوں سمیت 40 کے قریب لوگ […]

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد
بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد ✍️محمد شہباز عالم مصباحی سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی کوچ بہار، مغربی بنگال _________________ دنیا کی سیاسی اور اقتصادی ساخت میں مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، اور اسی تبدیلی کی ایک مثال بریکس گروپ (BRICS Group) ہے، جو کہ پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں—برازیل، روس، بھارت، چین، […]

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر
تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر ✍️ محمد ہاشم خان __________________ پیش نظر کالم میں اصل مخاطب ضلع سدھارتھ نگر کے کوثر و تسنیم سے دھلے ہوئے صراط مستقیم پر گامزن اہل حدیث افراد ہیں لیکن اگر دیگر مسالک و عقائد کے متبعین مثلاً دیوبندی، تبلیغی اور بریلوی حضرات اسے خود پر منطبق […]

بہار میں ڈینگو کا قہر

تحریر: مفتی  محمد ثناء الہدیٰ قاسمی ۔ امارت شرعیہ، پھلواری شریف، پٹنہ

بہار میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، اعداد وشمار کے مطابق چھ ہزار لوگ اب تک ڈینگو سے متاثر ہو چکے ہیں، اگست اور ستمبر میں یہ تعداد تیزی سے بڑھی ہے ، اگست میں 231مریض پائے گیے تھے، جبکہ صرف ستمبر میں 5730لوگ اس مرض کے شکار ہوئے۔ آخری سترہ دنوں میں یہ تعداد تیزی سے بڑھی ہے ، ماضی کی طرف نگاہ دوڑائیں تو 2019میں 6667لوگ اس مرض میں مبتلا ہوئے تھے، امسال اب تک اس مرض سے پندرہ لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

ڈینگو کی علامات:

 

بشکریہ: دینک بھاسکر

ڈینگو کی علامتوں میں سے تیز بخار ،سر اور جسم کے دوسرے حصوں میں درد ، قے ومتلی ، آنکھوں میں درد ، جوڑوں مین سوجن ، چمڑے پر دھبہ پایا جانا اور زیادہ خطرناک مرحلہ میں پہونچنے پر ناک اور منہہ سے خون کا آنا شامل ہے، اس مرض سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہیں۔

حکومتی اقدام:

بشکریہ: دینک بھاسکر

حکومت بہار اس سلسلے میں گیس کے ذریعہ مچھروں کو ختم کرنے کی مہم چلا رہی ہے، اس کام میں عوام کو بھی اپنی حصہ داری نبھانی چاہیے۔ مچھروں سے حفاظت کے لیے مچھر دانی یا آل آؤٹ وغیرہ کا استعمال کریں۔پورے آستین والے کپڑے پہنیں ، کولر کے پانی کو ایک سے دو روز کے اندر تبدیلی کریں، اگر گھرکے ارد گرد پانی جمع ہو تو اس میں مٹی کا تیل ڈالیں اورکوشش کریں کہ پانی جمع نہ ہواور آخری حد تک اس مرض سے محفوظ رہنے اور رکھنے کے جو طریقے ڈاکٹروں کی جانب سے سُجھائے جا رہے ہیں، اس پر عمل کر لیا جائے، کھانے پینے میں احتیاط برتی جائے، کافی پینے سے گریز کیا جائے، پھلوں کا رس پینا ، پپیتا کا پتہ اور کے وی پھل پلیٹ لیٹ بڑھانے میں انتہائی مفید ہے ، سبزیوں میں پالک ،کدو، گاجر، بند گوبھی چقندر کا استعمال بھی مرض کو تیزی سے کم کرتا ہے اور پلیٹ لیٹ کی مقدار بڑھا تا ہے، ڈینگو میں ناریل پانی اور الکٹرول پاؤڈر کے استعمال سے جسم کے درجۂ حرارت میں کمی واقع ہوتی ہے، مصالحہ دار چیزوں کا ستعمال ایسیڈیٹی اور السر پیدا کرسکتا ہے، اس لیے اس سے گریز کریں، آرام فرمائیں، صحت کے ساتھ رہیں اور دوسروں کے لیے صحت مند رہنے کا ماحول بنائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: