ہندوستانی مسلمانوں کے تعلیمی مسائل اور ان کا حل(1)

اجتماعی تعلیمی مشن کا فقدان:

از:- شمیم ریاض ندوی

مجلس علماء ملت کشن گنج بہار

عیسائی مشینریز اور آرایس ایس کی طرح ہندوستانی مسلمانوں کے پاس کوئی ایسا اجتماعی تعلیمی مشن موجود نہیں ہے جو نظریاتی بھی ہو عصری بھی ہو۔

مدارس اسلامیہ صرف مذہبی تعلیم کے مراکز ہیں، اور وہ ایک مذہبی مشن پر ہیں، ان کے یہاں اجتماعیت بھی ہے، اسی وجہ سے وہ ہندوستان جیسی جگہ میں ہزاروں آزمائش کے باوجود مذہب کی خدمت کرنے میں کامیاب ہیں۔
دوسری طرف ہندوستان کے تیس کروڑ مسلمانوں کے لیے کوئی بھی اجتماعی، نظریاتی و عصری تعلیمی مشن کا کوئی وجود نہیں ہے…
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی یا جامعہ ملیہ اسلامیہ کے علاوہ دیگر اور بڑے مسلم نام والے ادارے حکومتی ادارے ہیں، صرف مسلم قوم کے اسلامی نظریہ کے فروغ کے لئے نہیں ہیں.. سب کے لیے ہیں۔

جبکہ عیسائی مشینریز یا آرایس ایس کے پاس جتنے بھی ادارے ہیں درحقیقت اولا وہ سب کے سب ادارے ان کے اپنے نظریے کے فروغ کے لیے ہیں جن پر انہوں نے مستحکم عصری تعلیم کا خوبصورت چادر ڈال دیا ہے تاکہ وہ ہر مذہب کی نسل نو کو اپنا اسیر بنا سکیں…

میں جس ضلع کا باشندہ ہوں اس ضلع کے سب سے بڑے شہر کے مضافات اور شہر کے اندر ڈیڑھ سو سے زائد مسلمانوں کے اسکولس ہیں لیکن شہر میں رہنے والے خوشحال اور دیندار کہے جانے والے اکثر مسلمانوں کے بچے اور بچیاں مسلم اسکولس کے بجائے آرایس ایس یا عیسائی مشینریز کے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں، جبکہ ان اسکولوں میں بچوں کے عقائد پر حملہ کیا جاتا ہے، نظریاتی طور پر بچے کو مجروح کر دیا جاتا ہے، حتی کہ بعض نامور گھرانے کی بچیاں ان اسکولوں میں تعلیم و تربیت لینے کے پاداش میں غیر مسلموں کے ہوس کا شکار ہو گئیں، بلکہ ان سے شادی رچاکر مرتد ہو چکی ہیں۔
مسلمانوں کی زکوۃ اور امداد کی رقم کے ذریعے جس طرح مدارس اسلامیہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اسی طرح اجتماعی نظم و نسق کے ساتھ ملک کے ہر ضلع میں نظریاتی مسلم اسکولس کالجز اور انسٹیٹیوٹس بنانے ہوں گے۔
اب صرف ایک پرسینٹ بچے مدرسوں میں جاتے ہیں 99 پرسینٹ بچے اسکولوں کی راہ لیتے ہیں، ہم نے اگر نظریاتی اسلامی اسکولس کے قیام کے سلسلے میں سنجیدگی سے قدم نہیں اٹھایا تو کچھ سالوں کے بعد ہماری نسلوں کے نام اسلامی تو ہوں گے لیکن وہ سب مرتد ہو چکے ہوں گے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔