عارف محمد خان کی رخصتی، سید عطا حسنین بہار کے نئے گورنر مقرر

پٹنہ/نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند نے اہم آئینی تقرری کے تحت ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل سید عطا حسنین کو بہار کا نیا گورنر مقرر کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ اعلان بھی آ گیا ہے۔

سید عطا حسنین بھارتی فوج کے سینئر اور تجربہ کار افسر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے تقریباً چار دہائیوں تک فوج میں خدمات انجام دیں اور کئی اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔ وہ کشمیر میں فوج کی اہم کور چنار کور (15 کور) کے کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔ اپنی فوجی خدمات کے دوران انہوں نے کئی حساس علاقوں میں قیادت کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

فوج سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی وہ دفاعی اور سکیورٹی امور پر سرگرم رہے۔ وہ مختلف قومی و بین الاقوامی موضوعات پر دفاعی ماہر کے طور پر اظہار خیال کرتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کشمیر کی مرکزی یونیورسٹی کے چانسلر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

سید عطا حسنین کو فوج میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں متعدد اعلیٰ اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے، جن میں پرم وششٹ سیوا میڈل، اتم یدھ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل اور سینا میڈل شامل ہیں۔

ان کی تقرری کے بعد بہار کی سیاسی و سماجی حلقوں میں اس فیصلے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے تجربے اور انتظامی صلاحیتوں کی بدولت ریاست کے آئینی فرائض مؤثر انداز میں انجام دیں گے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔