مہاراشٹر: نائب وزیر اعلیٰ سنیترہ پوار کے شوہر کے طیارہ حادثہ پر شکوک، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

ممبئی: مہاراشٹر کی نائب وزیر اعلیٰ سنیترہ پوار نے اپنے شوہر کے طیارہ حادثہ میں انتقال کے معاملے پر پہلی بار کھل کر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھی اس حادثے کے حوالے سے کئی شکوک و شبہات ہیں اور حقیقت سامنے آنی چاہیے۔

بارامتی ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سنیترہ پوار نے کہا کہ جس طرح عوام اور دیگر حلقوں میں اس حادثے کو لے کر سوالات اٹھ رہے ہیں، اسی طرح ان کے ذہن میں بھی کئی خدشات موجود ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حادثے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ جانچ کرائی جائے تاکہ تمام پہلوؤں کو واضح کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اس سانحہ کی باریک بینی سے تحقیقات ہو اور جو بھی اس کے ذمہ دار ہوں، انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ سنیترہ پوار کے اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں اس معاملے کو لے کر ایک بار پھر بحث تیز ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے اوائل[ 28 جنوری 2026] میں ایک نجی طیارہ حادثے میں ان کے شوہر سمیت دیگر افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔ اس حادثے کے بعد سے ہی مختلف سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے اس کی وجوہات پر سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں، جن میں تکنیکی خرابی، موسمی حالات اور دیگر پہلو شامل ہیں۔

سنیترہ پوار کے حالیہ بیان کے بعد اس حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ مزید زور پکڑتا جا رہا ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔