پورنیہ میں جمعیت علماء ہند کے اہم شعبہ جات پر ایک روزہ تعارفی و تربیتی پروگرام کا اعلان

تنظیمی استحکام، شعبہ جاتی تعارف اور کارکنان کی تربیت کے لیے بہار و کشن گنج کے سرکردہ علماء و ذمہ داران کی شرکت متوقع

پورنیہ، 22 جولائی: جمعیت علماء ضلع پورنیہ کے زیرِ اہتمام جمعیت علماء ہند کے مختلف اہم شعبہ جات کے تعارف، تنظیمی رہنمائی اور ذمہ داران کی تربیت کے مقصد سے ایک روزہ تعارفی و تربیتی پروگرام 23 جولائی 2026، بروز جمعرات کو جامعہ سیدنا عمر فاروق، اورا نندنیاں، پوسٹ میرپور، تھانہ روٹا، ضلع پورنیہ (بہار) میں منعقد ہوگا۔ پروگرام صبح 8:00 بجے شروع ہوگا اور دوپہر 12:00 بجے تک جاری رہے گا۔

پروگرام کی صدارت جمعیت علماء بہار کے صدر مفتی جاوید اقبال صاحب فرمائیں گے، جبکہ اس کی قیادت جمعیت علماء ضلع پورنیہ کے جنرل سکریٹری مولانا ابو صالح قاسمی صاحب کریں گے۔

اس موقع پر مختلف اضلاع کے ممتاز علماء اور تنظیمی ذمہ داران خصوصی طور پر شریک ہوں گے، جن میں مولانا خالد قاسمی (جنرل سکریٹری، جمعیت علماء ضلع کشن گنج)، مفتی مناظر نعمانی قاسمی (ناظم تنظیم و ترقی، جمعیت علماء ضلع کشن گنج)، مولانا ابو سالک (جمعیت علماء کشن گنج)، مولانا امتیاز (صدر، جمعیت علماء ضلع پورنیہ)، مولانا عارف حسین ندوی (ناظم تنظیم و ترقی، جمعیت علماء ضلع پورنیہ) اور مفتی عبدالغنی قاسمی(نائب سکریٹری، جمعیت علماء ضلع پورنیہ) بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

منتظمین کے مطابق اس تربیتی پروگرام میں جمعیت علماء ہند کے مختلف شعبہ جات کا جامع تعارف، ان کے اغراض و مقاصد، تنظیمی ڈھانچے، دعوتی، رفاہی اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کارکنان کی عملی رہنمائی پر خصوصی گفتگو کی جائے گی، تاکہ مقامی سطح پر تنظیمی نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جا سکے۔

جمعیت علماء بیسہ بلاک کی جانب سے تمام ذمہ داران، اراکین اور وابستگان سے اپیل کی گئی ہے کہ پروگرام کی اہمیت اور افادیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے بروقت شرکت کریں اور اس علمی و تربیتی اجتماع کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کریں۔

منتظمین نے مزید بتایا کہ پروگرام میں شرکت کے خواہشمند افراد مزید معلومات کے لیے 9661302578 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔