امارتِ شرعیہ کے مرکزی دفتر میں یوم آزادی کے موقع پرچم کشائی تقریب

پھلواری شریف، پٹنہ: ملک کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر امارتِ شرعیہ، بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگا ل کے مرکزی دفترپھلواری شریف پٹنہ میں 15 اگست کوہر سال کی طرح امسال بھی ِ پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ، امارتِ شرعیہ بہار ، اڈیشہ، جھارکھنڈ ومغربی بنگال کے ناظم مولانا مفتی محمد سعید الرحمٰن قاسمی نے اپنے ہاتھوں سے قومی پرچم لہرایا ، انہوں نے پرچم کشائی تقریب کے موقع پر مجاہدِ آزادی کی سرفروشانہ قربانیوں کا تذکرہ کیا کہ ملک کو انگریزوں کے غلبہ و تسلط سے آزاد کرانے میں مسلمانوں نے بڑی قربانیاں دیں، علماء کرام نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، ان بزرگوں کی مجاہدانہ کوششوں کے نتیجے میں ہمارا ملک 15 اگست 1947 کو آزاد ہوا۔

اس موقع پر قاضی محمد انظار عالم قاسمی ، قاضیِ شریعت مرکزی دارلقضاء امارت شرعیہ نے ملک کے امن و سلامتی، اتحاد و یکجہتی اور وطن عزیز کی ترقی کے لیے دعائیں کی۔

اس تقریب کے موقع پر امارتِ شرعیہ کےمعاون قاضی، مولانا مجیب الرحمٰن بھاگل پوری نے قومی ترانہ پیش کیا،تقریب میں مولانا قاضی وصی احمد قاسمی نائب قاضیِ شریعت امارت شرعیہ ، مفتی احتکام الحق صاحب نائب مفتی امارت شرعیہ ، مولانا رضوان احمدندوی معاون ناظم امارتِ شرعیہ ،عرفان الحق انچارج بیت المال ، مولانا ارشد رحمانی آفس سکریٹری، حاجی احسان الحق صاحب پروجیکٹ مینیجر امارتِ شرعیہ ، ہارون رشید صاحب ایڈوکیٹ امارتِ شرعیہ،خبیب صاحب بیت المال ، امتیاز احمد صاحب نائب انچارج، بیت المال، مولانا مطیع الرحمن صاحب، مولانا عبداللہ جاوید صاحب ، مولانا محمد منہاج عالم ندوی صاحب، مولانا مجاہد الاسلام قاسمی صاحب، حامد حسین صاحب، مولانا طارق رحمانی صاحب، سیدجمال ( ننھو) سمیت امارتِ شرعیہ کے دیگر ذمہ داران و کارکنان، تربیت قضاء وافتاء کے طلبہ بڑی تعداد میں موجود تھے،آخرمیں تقریب نہایت سادگی، وقار اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔