ابھی ابھی اطلاع ملی کہ مولانا سہیل احمد ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ بہار کا انتقال ہوگیا ۔مولانا سہیل احمد ندوی چمپارنی یکساں سول کوڈ کے خلاف تحریک کے سلسلے میں جھارکھنڈ اور اڈیشہ کے دورہ پر تھے ۔ وہیں نماز ظہر میں حالت سجدہ میں انتقال کرگئے ۔انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
مولانا کی اچانک موت سے وابستانِ امارت شرعیہ صدمے میں ہیں۔وہ ملت کے لیے قیمتی سرمایہ تھے۔ انتہائی متحرک انسان تھے۔ دارالعلوم ندوۃ العلما میں طالب علمی کے زمانے سے ہی انتہائی فعال، نشیط اور مختلف دینی و ملی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں میں سے تھے۔ طلبہ کی انجمن ’’الاصلاح‘‘ کے وہ ناظم بھی رہ چکے تھے۔ اکابر علما اور بزرگانِ دین سے والہانہ عقیدت رکھتے تھے۔
اللہ تعالیٰ مولانا سہیل احمد ندوی کی بال بال مغفرت فرمائے۔ وارثین کو صبر جمیل کی توفیق بخشے اور امارت شرعیہ کو اس کا بدل عطا فرمائے آمین