۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام
۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام

۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس، اور تعطیلِ عام از ـ محمود احمد خاں دریابادی _________________ ہندوستان جمہوری ملک ہے، یہاں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ہر مذہب کے بڑے تہواروں اور مذہب کے سربراہوں کے یوم پیدائش پر مرکز اور ریاستوں میں عمومی تعطیل ہوتی ہے ـ ۱۲ ربیع الاول کو چونکہ پیغمبر […]

sailerawan.com

مولانا سہیل احمد ندوی جوار رحمت میں

ابھی ابھی اطلاع ملی کہ  مولانا سہیل احمد ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ بہار کا انتقال ہوگیا ۔مولانا سہیل احمد ندوی چمپارنی یکساں سول کوڈ کے خلاف تحریک کے سلسلے میں جھارکھنڈ اور اڈیشہ کے دورہ پر تھے ۔ وہیں نماز ظہر میں حالت سجدہ میں انتقال کرگئے ۔انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

 مولانا کی اچانک موت  سے وابستانِ امارت شرعیہ صدمے میں ہیں۔وہ ملت کے لیے قیمتی سرمایہ تھے۔ انتہائی متحرک انسان تھے۔ دارالعلوم ندوۃ العلما میں طالب علمی کے زمانے سے ہی انتہائی فعال، نشیط اور مختلف دینی و ملی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں میں سے تھے۔ طلبہ کی انجمن ’’الاصلاح‘‘ کے وہ ناظم بھی رہ چکے تھے۔ اکابر علما اور بزرگانِ دین سے والہانہ عقیدت رکھتے تھے۔ 

اللہ تعالیٰ مولانا سہیل احمد ندوی کی بال بال مغفرت فرمائے۔ وارثین کو صبر جمیل کی توفیق بخشے اور امارت شرعیہ  کو اس کا بدل عطا فرمائے آمین

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: