۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام
۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام

۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس، اور تعطیلِ عام از ـ محمود احمد خاں دریابادی _________________ ہندوستان جمہوری ملک ہے، یہاں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ہر مذہب کے بڑے تہواروں اور مذہب کے سربراہوں کے یوم پیدائش پر مرکز اور ریاستوں میں عمومی تعطیل ہوتی ہے ـ ۱۲ ربیع الاول کو چونکہ پیغمبر […]

saile rawan

افضال انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت

مختار انصاری کے بھائی افضال انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت، ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

 مختار انصاری کے بھائی اور غازی پور سے بی ایس پی کے سبکدوش ہونے والے ایم پی ا  فضال انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ہائی کورٹ نے گینگسٹر کیس میں افضل انصاری کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہےاس کے ساتھ ہی عدالت نے افضال انصاری کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ تاہم عدالت نے سزا پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔ اگر سزاپر روک لگا دی جاتی ہے تو افضال انصاری کی رکن پارلیمان کی رکنیت بحال ہوجاتی۔

واضح رہے کہ  افضال  انصاری کی لوک سبھا کی رکنیت بحال ہونے کی امید تقریباً ختم ہوگئی ہے۔ لیکن افضال انصاری کے پاس سپریم کورٹ کا سہارا موجود ہے۔ فی الحال الہ آباد ہائی کورٹ نے افضال انصاری کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ اور افضال  انصاری کو ضمانت پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا  ہے۔ عدالت نے سابق رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کی بیماری اور دیگر عوارض کی بنیاد پر ضمانت منظور کی ہے۔

 

یاد رہے کہ  غازی پور کی خصوصی ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے اس سال 29 اپریل کو افضال انصاری کو گینگسٹر کیس میں قصوروار ٹھہرایا اور 4 سال کی سزا سنائی۔ اس سزا کی وجہ سے افضل انصاری کو جیل جانا پڑا اور ان کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کردی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: