Slide
Slide
Slide

تازہ ترین پوسٹ

تجزیہ و تنقید

الیکشن کے نتائج اور مذہبی طبقہ کا رویہ

جب سے شعور کی انکھیں کھولی ہیں تقریبا 30 سالوں سے یہ دیکھتے ہیں آیا ہوں کہ جب بھی کوئی...
Read More
تعارف و تبصرہ

بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ

یہ مدرسہ یعنی معہد سیدنا ابوبکر صدیقؓ بلیا منورا، نزد کانکی کشن گنج، بہار جس کے اجلاسِ دستار بندی میں...
Read More
تجزیہ و تنقید

شبینہ جلسوں کا رواج اور اس کی حقیقت

شبینہ جلسے، یعنی رات بھر جاری رہنے والے اجتماعات، ہندوستان اور نیپال کے چند علاقوں میں مدارس کے چندے کے...
Read More
تعارف و تبصرہ

بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ (پہلی قسط)

حسبِ عادت اُس وقت بھی میرا موبائل سائلنٹ موڈ میں تھا، اگر میں اس وقت اتفاق سے دیکھ بھی لیتا...
Read More
تجزیہ و تنقید

وزیراعلی ممتا بنرجی کے نام کھلا مکتوب

با ادب گزارش ہے کہ مغربی بنگال اردو اکاڈمی، شاخ اسلام پور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ادبی و...
Read More

یہ جیت کارکنان کی ہے، صرف مودی کی نہیں

تین ریاستوں میں بھاجپا کی جیت کا جشن، وزیر اعظم مودی نے کہا: یہ کارکنان کی جیت ہے، اسے صرف مودی کی جیت نہ مانیں

اطلاعات  کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کل ہوئی، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ میٹنگ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ہوئی۔ اس دوران انہیں پھولوں کی مالا پیش کر کے عزت افزائی کی گئی۔ اس دوران بی جے پی ممبران اسمبلی نعرے بازی کرتے رہے۔ 3 ریاستوں میں انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد انہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ تین ریاستوں میں ملی بڑی کامیابی سبھی کارکنوں کی جیت ہے، اس کو اکیلے مودی کی جیت نہ سمجھیں۔ وشوکرم یوجنا پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ سبھی ممبران پارلیمنٹ اس کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو  مرکزی اسکیمیں ہیں، اس کو لے کر عام لوگوں تک سبھی اراکین پارلیمنٹ جائیں، سنکلپ یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے سبھی اراکین پارلیمنٹ اپنے اپنے علاقوں میں کارکنوں سے رابطہ کریں اور خود بھی میدان میں اتریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: