۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام
۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام

۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس، اور تعطیلِ عام از ـ محمود احمد خاں دریابادی _________________ ہندوستان جمہوری ملک ہے، یہاں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ہر مذہب کے بڑے تہواروں اور مذہب کے سربراہوں کے یوم پیدائش پر مرکز اور ریاستوں میں عمومی تعطیل ہوتی ہے ـ ۱۲ ربیع الاول کو چونکہ پیغمبر […]

یہ جیت کارکنان کی ہے، صرف مودی کی نہیں

تین ریاستوں میں بھاجپا کی جیت کا جشن، وزیر اعظم مودی نے کہا: یہ کارکنان کی جیت ہے، اسے صرف مودی کی جیت نہ مانیں

اطلاعات  کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کل ہوئی، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ میٹنگ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ہوئی۔ اس دوران انہیں پھولوں کی مالا پیش کر کے عزت افزائی کی گئی۔ اس دوران بی جے پی ممبران اسمبلی نعرے بازی کرتے رہے۔ 3 ریاستوں میں انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد انہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ تین ریاستوں میں ملی بڑی کامیابی سبھی کارکنوں کی جیت ہے، اس کو اکیلے مودی کی جیت نہ سمجھیں۔ وشوکرم یوجنا پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ سبھی ممبران پارلیمنٹ اس کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو  مرکزی اسکیمیں ہیں، اس کو لے کر عام لوگوں تک سبھی اراکین پارلیمنٹ جائیں، سنکلپ یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے سبھی اراکین پارلیمنٹ اپنے اپنے علاقوں میں کارکنوں سے رابطہ کریں اور خود بھی میدان میں اتریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: