صوفی سلاسل میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا مقام و عظمت

سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ اسلام کے چوتھے خلیفہ، رسول اللہ ﷺ کے چچا زاد بھائی اور داماد ہونے کے ساتھ ساتھ صوفیائے کرام کے لیے روحانی علوم و معارف کا منبع ہیں۔ آپ کی ذات تصوف، زہد و تقویٰ اور روحانی حکمت کا سرچشمہ مانی جاتی ہے۔ صوفیاء نے آپ کو ولایت کا امام، تزکیہ و احسان کا معلم، اور توحید کے اصولوں کا عملی مظہر قرار دیا ہے۔ تصوف میں آپ کی عظمت اور صوفی سلاسل کے ساتھ نسبت کو سمجھنا ضروری ہے تاکہ اسلام کی روحانی بنیادوں کا ادراک حاصل ہو۔

صوفی سلاسل میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا مقام و عظمت Read More »

شکر گزاری کا فلسفہ

آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ معمولی پریشانیوں یا مسائل پر فوراً ناشکری کرنے لگتے ہیں اور اللہ کی عطا کردہ بڑی نعمتوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔ مثلاً کسی کو ذرا سا مالی نقصان ہو جائے تو وہ اللہ کے رزق کو بھول کر شکایت کرنے لگتا ہے، حالانکہ اس کے پاس صحت، گھر اور خاندان جیسی بےشمار نعمتیں موجود ہیں۔ اسی طرح، اگر موسم کسی کے حق میں نہ ہو، جیسے گرمی یا سردی کی شدت، تو لوگ فوراً شکایت کرنے لگتے ہیں، یہ بھول کر کہ اللہ نے ہمیں لباس، رہائش، اور زندگی کی دیگر سہولتوں سے نوازا ہے۔

شکر گزاری کا فلسفہ Read More »

بھگوا سیاست کے آلۂ کار: وشنو نرائن جین اور ہری شنکر جین

برصغیر میں فرقہ وارانہ منافرت کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیچھے بعض ایسے کردار سرگرم ہیں جو مذہبی جذبات کو بھڑکا کر سیاسی مفادات حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ ان میں جین دھرم سے تعلق رکھنے والے وشنو نرائن جین اور اس کے بیٹے ہری شنکر جین پیش پیش ہیں۔ یہ دونوں افراد مسلم مساجد اور تعمیرات کے خلاف سرگرم رہ کر اپنی شناخت ایک انتہا پسند مزاج کے طور پر کروا چکے ہیں۔

بھگوا سیاست کے آلۂ کار: وشنو نرائن جین اور ہری شنکر جین Read More »

تنہا سفر کی ممانعت

حالات بدل چکے ہیں، نقل و حمل کے ذرائع ترقی پذیر بلکہ ترقی یافتہ ہو چکے ہیں، انسان کئی کئی دنوں کا سفر اب گھنٹوں میں کر لیتا ہے اور گھنٹوں کا سفر منٹوں میں کر رہا ہے ، سہولتوں کی فراوانی چاروں طرف نظر اتی ہے لیکن اس کے باوجود قول نبی برحق ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد بجا ہے اپ کی دوراندیشانہ گفتگو اور اپ کی زبان فیض ترجمان سے نکلے ہوئے الفاظ و کلمات خدائے رحمان و رحیم کی منشا و مراد کے مطابق ہوتے ہیں چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے

تنہا سفر کی ممانعت Read More »

حق کی دعوت کے تقاضے اور داعی کا کردار

کچھ عرصہ پہلے اسلام جمخانہ ممبٔی میں وحدت اسلامی کے امیر مرحوم مولانا عطاء الرحمن واجدی صاحب کی تعزیتی نشست سے واپس لوٹتے ہوۓ ٹرین میں ممبٔی کے معروف اردو صحافی اور رکن جماعت  ڈاکٹر سلیم خان صاحب اور نہال صغیر صاحب سے ملاقات ہو گئی جو خود بھی اسی نشست سے واپس گھر لوٹ رہے تھے ۔ نہال صاحب نے تفریحا سلیم خان صاحب کا تعارف کراتے ہوۓ کہا کہ ان سے ملئے یہ ہیں ڈاکٹر سلیم خان صاحب ۔ معروف صحافی اور جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے رکن۔

حق کی دعوت کے تقاضے اور داعی کا کردار Read More »

اوپر تک سکرول کریں۔