اب عید کا چاند طلوع بھی ہوا تو کیا خوشی اورکیسی فرحت

 مولانا محمد رابع حسنی ندوی مولانا ابو الحسن علی ندوی کے تربیت یافتہ انسان تھے وہ مولانا علی میاں کے بھانجہ تھے اور سفر وحضر میں ان کے شریک تھے وہ مولانا علی میاں کی طرح مصنف بھی تھے مفکر بھی تھے عربی کے انشا پردازبھی تھے،نرم دم گفتگو،گرم دم جستجو ان کی خصوصیت تھی،

اب عید کا چاند طلوع بھی ہوا تو کیا خوشی اورکیسی فرحت Read More »

برق گرتی ہے تو بیچارے مسلمانوں پر

رمضان کا مبارک مہینہ جاری ہے،اس مہینہ میں بے شمار رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے،الله کے با توفیق بندے اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہوتے ہیں،اور اپنے دامن کو لعل وگہر سے بھرتے ہیں،اس مہینہ کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہوتا ہے،جو اپنے جلو میں عطا وبخشش کی بہار لیکر آتا ہے،مغفرت کے طلب گار آگے بڑھتے ہیں اور معافی کا پروانہ حاصل کرتے ہیں،لیکن جن کی قسمت میں ازلی بد بختی ہے،وہ اس ماہ مقدس کے انوار وبرکات سے محروم رہتے ہیں،اور معصیت کی روش سے باز نہیں آتے،بلا شبہ جب تک انسان کے اندر ذاتی طلب اور تڑپ نہ ہو،کوئی ساعت ہمایوں اس کے اعمال واخلاق میں تبدیلی نہیں پیدا کر سکتی۔

برق گرتی ہے تو بیچارے مسلمانوں پر Read More »

ذات پر مبنی مردم شماری

جمعیۃ علما ضلع پورنیہ کے جنرل سکریٹری جناب مولانا ابوصالح قاسمی نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کے اس دوسرے مرحلے میں بھی سرکاری عملے کا مکمل تعاون کریں، ان کو صحیح معلومات فراہم کریں ، نام اور عمر بالکل درست لکھوائیںنیز نام کا اسپیلنگ میں کسی طرح کی کمی نہ ہو لہذا اپنا آدھارکارڈ ساتھ میں رکھیں۔اسی کے مطابق تفصیلات لکھوائیں۔

ذات پر مبنی مردم شماری Read More »

حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی

عربی زبان و ادب کی خدمات کے اعتراف میں صدر جمہوریہ نے 1982 میں ایوارڈ سے نوازا۔ انڈین کونسل اترپردیش نے بھی عزت افزائی کا ڈول ڈالا۔ رضا لائبریری رامپور نے بھی اعترافِ خدمات کیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز نے بھی اس میں اضافہ کیا۔ آپ کو مبارک ہو ایوارڈ شاہ ولی اللہ، ہم سب بھی بہت خوش ہیں واللہ۔

حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی Read More »

اوپر تک سکرول کریں۔