۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام
۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام

۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس، اور تعطیلِ عام از ـ محمود احمد خاں دریابادی _________________ ہندوستان جمہوری ملک ہے، یہاں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ہر مذہب کے بڑے تہواروں اور مذہب کے سربراہوں کے یوم پیدائش پر مرکز اور ریاستوں میں عمومی تعطیل ہوتی ہے ـ ۱۲ ربیع الاول کو چونکہ پیغمبر […]

ذات پر مبنی مردم شماری

15 اپریل 2023 سے ذات پر مبنی مردم شماری کے دوسرے مرحلہ کا آغاز

بعض ضروری ہدایات

ذات پر مبنی مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکان شماری پر مشتمل تھا جو 7 جنوری 2023 سے شروع ہو کر 21 جنوری 2023 تک مکمل ہوچکا ہے۔ مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل 2023 سے شروع ہورہا ہے جو 15 مئی 2023 کو ختم ہوجائے گا۔سرکاری عملہ کی ٹریننگ ہوچکی ہے۔ دوسرے مرحلے کی گنتی کے لیے سرکاری عملہ ہر مکان پر جائیں گے او رفارم پر کریں گے۔ فارم کے دو حصے ہیں ۔ ایک اوپر والا حصہ ہے جس میں بارکوڈ کے ساتھ ضلع، بلاک، پنچایت، وارڈ، بلڈنگ نمبر،مکان نمبر ، پریوار نمبر ، پریوار کے ممبران کی تعداد اور پتہ وغیرہ کی تفصیلات درج ہیں۔ دوسرا حصہ نیچے ہے۔ جو مکان میں رہنے والے افراد سے متعلق ہے۔ اوپر والے حصے کو سرکاری عملہ خود بھریں گےجبکہ نیچے والے حصہ کو مکان میں رہنے والے افراد سے پوچھ کر بھرا جائے گا۔ کسی بھی جانکاری کے لیے کاغذ نہیں مانگا جائے گا۔ آپ کی زبانی معلومات ہی اصل ہوگی۔ البتہ خانہ پری صحیح ہو، اس کے لیے آپ کی خواہش پر کاغذسے ملان کیا جاسکتا ہے ۔ فارم کے نیچے والے حصے میں کل 17 کالم ہیں ۔جس کی تفصیل اس طرح ہے:

1. پریوار کے ممبران کا پورا نام
2. والد یا شوہر کا نام
3. پریوار کے سرپرست سے رشتہ
4. عمر (برس میں)
5. جنس: مذکر یا مؤنث
6. شادی شدہ یا غیر شادی شدہ
7. مذہب
8. ذات کا نام اور کوڈ
9. تعلیمی لیاقت
10. پیشہ
11. رہائش گاہ کی حالت، یعنی مکان کچا ہے یا پکا، ایک کمرہ ہے یازیادہ وغیرہ
12. مکان میں مستقل رہتے ہیں یا نہیں
13. کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ وغیرہ ہے یا نہیں
14. موٹر گاڑی کی تفصیلات
15. کھیتی کی زمین
16. رہائش کی زمین
17. تمام ذرائع سے ماہانہ کل آمدنی
یہ ہے فارم کی مکمل فہرست جنہیں آپ سے معلومات حاصل کرکے پر کیا جائے گا۔

واضح ہو کہ ذات کے لیے حکومت کی جانب سے ہرذات کا الگ الگ کوڈ متعین کیا گیا ہے اور بہار سرکار کے ذریعے اس کو شائع بھی کردیا گیا ہے، کوڈنگ لسٹ میں کل 215 برادریاں ہیں۔ مثال کے طور پر مسلمانوں کی پسماندہ (پچھڑی) ذاتیوں میں سے

 کلہیا کے لیے 25
دھنیا کے لیے 94
نائی کے لیے 99
ملک کے لیے 150
میرشکار کے لیے 162
راعین کے لیے 167
لہڑی کے لیے 175
شیرشاہ آبادی کے لیے 182
سرجاپوری کے لیے 188
اور سیکھڑا کے لیے 190کوڈ بہار سرکار نے متعین کیے ہیں۔
آپ جس ذات سے تعلق رکھتے ہیں ، لسٹ میں اپنی ذات کا کوڈ چیک کرلیں اور سرکاری عملے سے ذات کا نام کوڈ کے ساتھ لکھوائیں۔ نیز علاقائی جو بھی پچھڑی ذاتیاں ہیں وہ اپنی ذات اہتمام سے لکھوائیں تاکہ وہ بھی ریزویشن سے محروم نہ رہ سکیں۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں  https://www.prabhatkhabar.com/state/bihar/caste-code-in-bihar-jatigat-janganana-know-about-jati-code-list-of-bihar-caste-census-second-phase-skt

 جمعیۃ علما ضلع پورنیہ کے جنرل سکریٹری جناب مولانا ابوصالح قاسمی نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کے اس دوسرے مرحلے میں بھی سرکاری عملے کا مکمل تعاون کریں، ان کو صحیح معلومات فراہم کریں ، نام اور عمر بالکل درست لکھوائیںنیز نام کا اسپیلنگ میں کسی طرح کی کمی نہ ہو لہذا اپنا آدھارکارڈ ساتھ میں رکھیں۔اسی کے مطابق تفصیلات لکھوائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں ذرہ برابر کوتاہی نہ برتیں۔ بہار سرکار مستقبل میں اسی ڈاٹا کے مطابق پالیسیاں بنائے گی۔ اور جوذاتی جس معیار کی ہوگی اسی لحاظ سے فلاح و بہبود کی اسکیموں سے فائدہ اٹھاپائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: