حقیقی رومانس اور سکون سے محروم ترقی یافتہ انسانی معاشرہ
بات چل رہی تھی کہ اب چیزوں میں لذت نہیں رہی تو کسی نے کہا کہ نہیں چیزیں ویسی ہی ہیں لوگ بدل گئے ہیں ۔یہ بات درست نہیں ہے ۔لوگوں کے ساتھ نہ صرف چیزیں بدلی ہیں ثقافتیں اور روایتیں بھی بدل گئیں ہیں اور جب لوگ بدلتے ہیں تو لوگوں کے رہن سہن بات چیت اور تعلقات کی لذت رومانس اور ذائقے میں بھی تبدیلی کا فرق ہونا ہی ہے جو واضح طور پر محسوس بھی کیا جاسکتا ہے ۔ویسے انسانی سائنس کا بنیادی اصول بھی ہے کہ جو چیز جس چیز سے تخلیق میں آتی ہے اگر اس کے کل پرزے اور خوراک میں نقص ہے تو اس چیز اور سامان میں بھی نقص ہونا لازمی ہے ۔اب دیکھئے نا پہلے کے انسان کتنے مضبوط توانا اور صحت مند ہوا کرتے تھے ۔کیا آج کی نسل بھی اتنی ہی مضبوط اور صحت مند ہے ۔پہلے ایک عورت بارہ بچے خود سے گھر میں پیدا کر لیتی تھی ۔اب کی عورتوں کے دو بچے بھی ڈاکٹر اور اسپتال کی مدد اور آپریشن سے ہو رہے ہیں تو کیوں ؟
حقیقی رومانس اور سکون سے محروم ترقی یافتہ انسانی معاشرہ Read More »