تذکیر اور تدبیر
عشق اور محبت میں جب لوگ اپنے محبوب کی بیوفائی کا شکار ہوتے ہیں تو اپنی بیزاری کا اظہار اسی طرح کے شکایت آمیز شاعرانہ لہجے میں کرتے ہیں لیکن یہاں شاعر یہ بھول گیا کہ بھول جانا یا محبت ہو جانا دو دونی چار کی طرح علم ریاضی کا عمل نہیں ہے ۔ بھول جانا یا کسی سے محبت اور عشق ہو جانا کائنات کا ایک حادثاتی عمل ہے جو دنیا کے مختلف انسانوں کے فطری اور قدرتی مزاج اور دلچسپی پر منحصر کرتا ہے ۔