دینی احتساب
ملک میں ایک بار پھر سے یکساں سول کوڈ کا مسئلہ گرمایا ہوا ہے، ٹیلی ویژن اور مسلمانوں کے حلقوں میں اس کے سب سے زیادہ اثرات نظر آ رہے ہیں، ہم پہلے بھی کئی بار لکھ چکے ہیں کہ یہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ ہے ہی نہیں، گرچہ اس سے سب سے زیادہ متأثر مسلمان ہی ہوں گے، کیوں کہ مسلمانوں کی شریعت ہی ناسخ ہے، وہی برحق ہے، اس میں انسانی مداخلت کی کوئی گنجائش ہے ہی نہیں، اکملت لکم دینکم کی سند اسی کے پاس ہے