مولانا سید طاہر حسین گیاوی کی رحلت
نہایت ذہین،متیقظ ،بیدارمغز اور ممتاز عالم دین مولانا سید طاہر حسین گیاوی کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔مولانا کی عمر کم و بیش پچہتر سال رہی ہوگی۔انھوں نے بڑی ماجرا پرور زندگی گزاری۔طالب علمی کے زمانے سے ہی ان کا ذہن مناظرانہ، مباحثانہ اور محققانہ تھا،جس میں بعد کے دنوں میں پختگی آتی گئی اور انھوں نے اپنے لیے میدانِ عمل بھی شعبہ مناظرہ و مباحثہ کو ہی بنایا اور اس میں وہ بہت کامیاب بھی رہے
مولانا سید طاہر حسین گیاوی کی رحلت Read More »