باڈی گارڈ
اسلام کی نظر میں ہر عورت قدر و منزلت کی مستحق ہے _ وہ ہر ایک کو سیکورٹی فراہم کرتا ہے اور اس کی عزّت و وقار کے تحفّظ کے لیے ایک یا ایک سے زاید باڈی گارڈ متعیّن کرتا ہے ۔ لڑکی کے لیے باپ ، بہن کے لیے بھائی ، ماں کے لیے بیٹا ، بیوی کے لیے شوہر ، بہو کے لیے خسر ، بھتیجی کے لیے چچا ، اسی طرح دوسرے قریب ترین رشتے دار ۔ اسلام کہتا ہے کہ عورت اپنے روزمرّہ کے کاموں کے لیے تو تنہا گھر سے باہر نکل سکتی ہے ، لیکن اگر متعیّن مسافت سے زیادہ کا سفر کرے تو ضرور اپنے ساتھ اپنے محرم یعنی باڈی گارڈ کو لے لے ۔ یہ اس کی توہین نہیں ، بلکہ اعزاز ہے _ اس کی ناقدری نہیں ، بلکہ قدر افزائی ہے _