حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری
حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری

حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری ازقلم: مولانا محمد اطہر ندوی استاذ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں ________________ آج کے دور میں جہاں سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، اس کا مثبت اور منفی دونوں پہلو ہمارے سامنے ہیں۔ ایک طرف یہ علم اور شعور پھیلانے کا مؤثر ذریعہ […]

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل
برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل ✍ سلمان فاروق حسینی ____________________ لبنان اور شام میں لگ بھگ 5/ہزار پیجرز حملوں کے بعد الیکٹرانک مواصلاتی آلات جیسے وائرلیس لیپ ٹاپ ریڈیو کمپیوٹر اور جی پی آر ایس کے ذریعہ سائبر اٹیک کرکے ہزاروں دھماکے کئے گئے جس میں دو بچوں سمیت 40 کے قریب لوگ […]

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد
بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد ✍️محمد شہباز عالم مصباحی سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی کوچ بہار، مغربی بنگال _________________ دنیا کی سیاسی اور اقتصادی ساخت میں مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، اور اسی تبدیلی کی ایک مثال بریکس گروپ (BRICS Group) ہے، جو کہ پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں—برازیل، روس، بھارت، چین، […]

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر
تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر ✍️ محمد ہاشم خان __________________ پیش نظر کالم میں اصل مخاطب ضلع سدھارتھ نگر کے کوثر و تسنیم سے دھلے ہوئے صراط مستقیم پر گامزن اہل حدیث افراد ہیں لیکن اگر دیگر مسالک و عقائد کے متبعین مثلاً دیوبندی، تبلیغی اور بریلوی حضرات اسے خود پر منطبق […]

باڈی گارڈ

باڈی گارڈ

 ہم دیکھتے ہیں کہ جو شخصیت جتنی محترم ، عظیم اور صاحبِ منصب ہوتی ہے اتنا ہی اسے تحفّظ فراہم کیا جاتا ہے _ سیاسی لیڈران ، صوبوں کے وزرائے اعلٰی اور گورنرز ، وزیراعظم ، صدر جمہوریہ ، ہر ایک کو سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے ، کسی کو ایکس سیکورٹی ، کسی کو وایی سیکورٹی ، کسی کو زیڈ سیکورٹی ، کسی کو زیڈ پلس سیکورٹی ۔ تحفّظ ہی کے پیش نظر یہ حضرات آزادانہ نقل و حرکت نہیں کرسکتے ۔ بغیر جانچ اور تحقیق کے نہ کوئی ان سے مل سکتا ہے نہ یہ کسی سے مل سکتے ہیں _ اس چیز کو ان حضرات کی توہین نہیں سمجھا جاتا ، بلکہ یہ اعزاز کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ جس کو جس معیار کی سیکورٹی حاصل ہے اسے اتنا ہی بڑا صاحبِ منصب تصوّر کیا جاتا ہے ۔

 اسلام کی نظر میں ہر عورت قدر و منزلت کی مستحق ہے _ وہ ہر ایک کو سیکورٹی فراہم کرتا ہے اور اس کی عزّت و وقار کے تحفّظ کے لیے ایک یا ایک سے زاید باڈی گارڈ متعیّن کرتا ہے ۔ لڑکی کے لیے باپ ، بہن کے لیے بھائی ، ماں کے لیے بیٹا ، بیوی کے لیے شوہر ، بہو کے لیے خسر ، بھتیجی کے لیے چچا ، اسی طرح دوسرے قریب ترین رشتے دار ۔  اسلام کہتا ہے کہ عورت اپنے روزمرّہ کے کاموں کے لیے تو تنہا گھر سے باہر نکل سکتی ہے ، لیکن اگر متعیّن مسافت سے زیادہ کا سفر کرے تو ضرور اپنے ساتھ اپنے محرم یعنی باڈی گارڈ کو لے لے ۔ یہ اس کی توہین نہیں ، بلکہ اعزاز ہے _ اس کی ناقدری نہیں ، بلکہ قدر افزائی ہے _

 ایک مرتبہ میرے استاد و مربّی مولانا سید جلال الدین عمری امیر جماعت اسلامی ہند نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا : اصحابِ مناصب کے باڈی گارڈز اپنی ڈیوٹی پوری کرتے ہیں ۔ ضروری نہیں کہ جن کو وہ سیکورٹی فراہم کرتے ہیں ان سے انھیں محبت بھی ہو ۔ لیکن اسلام ہر عورت کو جو باڈی گارڈ دیتا ہے وہ اس سے محبّت بھی کرتا ہے ۔اس کے آرام و آسائش کا خیال رکھتا ہے ۔ اس کی روزی روٹی فراہم کرنے کی ذمے داری اٹھاتا ہے ۔اسے ٹوٹ کر چاہتا ہے ۔ اس کی موجودگی میں کوئی اس کی طرف غلط نگاہ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا ۔ اس کی عزّت و آبرو کی حفاظت کے لیے وہ اپنی جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا ۔

 نادان ہیں وہ عورتیں جو اسلام کے عطا کردہ اس اعزاز کو اپنی حق تلفی اور ناقدری سمجھتی ہیں _ وہ بغیر محرم کے دور دراز کے سفر پر تنہا نکل کھڑی ہوتی ہیں اور بسا اوقات ناگہانی حادثات کا شکار ہوجاتی ہیں۔

 نادان ہیں وہ نام نہاد دانش ور جو اسلام کے عطا کردہ اس اعزاز کو عورت کی حق تلفی اور ناقدری سمجھتے ہیں اور عورت کے تنہا سفر کرنے کے لیے گنجائشیں نکالنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

 نادان ہیں وہ لوگ جنھیں اسلامی تعلیمات کی حکمتوں کا علم نہیں ہے ۔ چنانچہ وہ اعتراض کرتے ہیں کہ اسلام نے عورت کو گھر کی چاردیواری میں بند کردیا ہے اور اس کے آزادانہ نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کردی ہیں ۔

 انھیں کیا خبر کہ اسلام نے ہر عورت کو اعلٰی ترین سیکورٹی فراہم کی ہے اور اس کے تحفّظ کے لیے طاقت ور اور محبت کرنے والے باڈی گارڈز متعیّن کیے ہیں _

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: