سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا گرتا معیار​

ڈانٹنا نہیں مارنا نہیں اور فیل نہیں کرنا یہ ہے موجودہ تعلیمی پالیسی کا ایک اہم حصہ۔ یعنی آج اسکولوں میں امتحانات تو بدستور ہوتے ہیں لیکن کسی بچے کو کسی کلاس میں فیل نہیں کیا جاتا اور نہ ہی کسی بچے کو کسی طرح کی کوئی سزا دی جا تی ہے۔

سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا گرتا معیار​ Read More »

دین مسلمان اور دعوت (۸)

اسلامی دعوت کے تعلق سے میری اپنی سوچ ہمیشہ یہی رہی ہے کہ کسی کو براہ راست زبانی اور تحریری طور پر اسلام سے متعارف کرنے کی بجاۓ ان عوامل اور عناصر پر محنت کی جاۓ جس کے ذریعے مسلمانوں کا اخلاق کردار اور معاشرہ نمایاں ہو کر سامنے آۓ اور لوگ اسلام کی طرف اسی طرح مائل ہوں جیسے تتلیاں خوبصورت اور خوشبودار پھولوں اور باغوں کی طرف راغب ہوتی ہیں ۔

دین مسلمان اور دعوت (۸) Read More »

ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز ہے ؟

منی پور اس وقت جل رہا ہے ۔ 8؍اضلاع میں کرفیو لگا دیا گیا ہے ۔انٹر نیٹ کی خدمات پانچ دنوں کے لیے بند کر دی گئی ہیں ۔ وزیر اعلی منی پور حالات پر قابو پانے میں پوری طرح سے ناکام ہیں ۔ کچھ اراکین اسمبلی دہلی آئے ہیں کہ مرکزی حکومت سے بات کی جائے لیکن سب کرناٹک کے الیکشن میں لگے ہوئے ہیں ، منی پور کی کسی کو فکر نہیں ہے ۔ دفعہ 144؍نافذ کر دی گئی ہے ۔

ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز ہے ؟ Read More »

چائلڈ ٹریفکنگ کے نام پر کم عمر طلبۂ مدارس کی ہراسانی اور ہماری کوتاہی

حقیقت ہے کہ بچوں کو ٹرینوں سے اتارکر یا سٹیشنوں سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کرنے والے لوگ یا نام نہاد تنظیمیں اچھی طرح جانتی ہیں کہ یہ بچوں کی ٹریفکنگ کا معاملہ نہیں،یہ لوگ تعلیم حاصل کرنے کے لیے باہر کہیں جارہے ہیں،محض اپنی بدمعاشی اور معصوم بچوں اور ان کے گھروالوں کو ہراساں کرنے کے لیے یہ خبیث ایسی حرکت کرتے ہیں؛لیکن یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ ہر سال اس قسم کے واقعات رونما ہونے کے باوجود آخر ہمارے لوگ(ان بچوں کو لے جانے والے علمااور ان کے گارجین) سمجھتے کیوں نہیں ہیں

چائلڈ ٹریفکنگ کے نام پر کم عمر طلبۂ مدارس کی ہراسانی اور ہماری کوتاہی Read More »

فلم ’’ دی کیرالہ سٹوری‘‘ معاملہ:

آج کل ’’ دی کیرالہ اسٹوری‘‘ نامی فلم موضوع بحث ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر وغیرہ کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک حقیقی کہانی ہے جب کہ عام آدمی اور فلم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے یہ ایک پروپیگنڈہ فلم ہے۔ اس فلم کی تشہیر بھی زوروشور سی کی جارہی ہے۔ اس کے خلاف کئی مذہبی و غیر مذہبی تنظیم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا رہی ہے۔ جس میں ایک اہم نام جمعیۃ علما ہند کا بھی ہے۔

فلم ’’ دی کیرالہ سٹوری‘‘ معاملہ: Read More »

فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ سازش یا سچائی ؟

ایک بات اور ہے وہ یہ کہ اگر یہ فلم مسلم مخالف ایجنڈے کے تحت بنی ہے اور اسلاموفوبیا چلایا جا رہا ہے تو اس سے زیادہ شرمناک بات کچھ نہیں ہوگی ۔ ویسے مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازشیں بھی خوب ہو رہی ہیں اور فلم انڈسٹریز کا مزاج بھی بدلا ہے ۔ سستی شہرت کے لیے اب لوگ کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔ جو بھی ہو میں تو بس یہی کہوں گا کہ دہشت گرد ی کے خلاف اگر فلم بنی ہے تو بہت بہت مبارکباد اور حکومت کو ڈائریکٹر صاحب سے سارے اعداد و شمار لے کر کاروائی کرنی چاہئے ۔

فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ سازش یا سچائی ؟ Read More »

غامدی فکر کی بنیادی گمراہی

جناب غامدی صاحب کی بنیادی گمراہی انکار حدیث ہے۔ وہ ایک نئے طرز کے منکر حدیث ہیں۔ مجھے بڑا قلبی قلق رہا کہ جس وضاحت کے ساتھ اور متعین ودوٹوک (Pin Point) نشان دہی کے ساتھ ان کی یہ گمراہی عوام کے سامنے آنی چاہیے تھی نہیں آئی۔ پاکستان میں ان کے افکار مختلف رسائل اور حلقوں میں زیر بحث آتے رہے، حیرت ہوتی تھی کہ ان کے افکار کے تجزیے میں، اہل حق کی نمائندگی کرنے والوں نے نہ جانے، کیوں ان کی تردید میں بڑی لمبی چوڑی بحثیں کیں؟ جب کہ اس کی ضرورت نہیں تھی۔

غامدی فکر کی بنیادی گمراہی Read More »

دین، مسلمان اور نصرت

بھارت کے مسلمانوں کو اس وقت اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے کہ کہیں وہ اپنے اعمال کی وجہ سے مار کھانے کے تو حق دار نہیں ہیں ۔کیااس کی حالت اس وقت وہی تو نہیں ہے جو یہودیوں کی تھی اور ان کی اسی نافرماں بردای کی وجہ سے ان پر ظالم قوم اور ظالم بادشاہ مسلط کر دئیے گئے تھے ۔آپ کہیں گے کہ ارے ہم تو رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت سے ہیں ۔ہم پرامن گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار بھی ہیں ہمیں اللہ کیسے سزا دے سکتا ہے تو تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کہ کیسے ہلاکو خان نے بغداد کو روند ڈالا تھا۔ کیسے صلیبیوں نے ارض فلسطین میں داخل ہو کر مسلمانوں کا اتنا قتل عام کیا کہ ارض اقدس کی گلیوں میں خون کی ندی بہنے لگی ۔ کیا وہ مسلمان رسول عربی کی قوم سے نہیں تھے ؟ شاید وہ ہم سے بہتر رہے ہوں ۔

دین، مسلمان اور نصرت Read More »

دین اور مسلمان (قسط ۶)

جس طرح دنیا سے نیک اور صالح لوگوں کے گزر جانے سے دلی تکلیف ہوتی ہے اسی طرح دنیا سے کوئی بدمعاش اور شیطان گزر جاۓ تو اہل ایمان کا خوش ہونا فطری بات ہے لیکن ان کی رہنمائی کرنے والا اصل شیطان تو بہر حال ابھی بھی زندہ ہے ۔وہ اپنے مکر سے کہاں باز آنے والا اور جس نے حضرت موسی کی قوم کو گمراہ کرنے کیلئے سامری کا جال بچھایااس کا آخری حربہ دجال ابھی بھی اپنی قید سے رہائی کیلئے بے چین ہے ۔

دین اور مسلمان (قسط ۶) Read More »

Scroll to Top