بھارتی کرکٹ ٹیم کنگارؤوں کے سامنے بے بس
بھارت کا آسٹریلیا کے خلاف اب تک کا تیسرا کم ترین سکور، 4 کھلاڑی صفر پر آؤٹ،جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فیگرز کو بھی نہ چھو سکے۔
وشاکھاپٹنم میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا تیسرا کم ترین سکور بنایا۔ بھارتی ٹیم محض 26 اوورز میں 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میں ٹیم انڈیا 26 اوور میں صرف 117 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا تیسرا کم ترین سکور بنانے کا شرمناک ریکارڈ بنایا۔ اس اننگز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا راج رہا۔ انہوں نے پانچ وکٹیں اپنے نام کیں۔بھارت کی طرف سے وراٹ کوہلی نے 31 رنز کا اعلی اسکور بنایا اور اکشر پٹیل 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیائی ٹیم بھارت کو اتنے کم اسکور میں آل آوٹ کرنے کے بعد جیت کے ارادے سے میدان میں اتری۔ اور بلاکسی رو رعایت کے بھارتی بالروں کی پٹائی کی اور میچ کو دس وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔ مشل مارس نے بنا آوٹ ہوئے ۶۶ رن بنائے جبکہ تروش ہیڈ نے ۵۱ رنوں کا اسکور کھڑا کیا۔ اس طرح ونڈے سریز میں آسٹریلیا اور بھارت ایک ایک میچ جیت کر برابری کے مقام پر کھڑی ہے۔