اوریہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کرنہ کوئی عابدپیداہوااورنہ ہی کوئی متقی،آپ ہمہ وقت تسبیح ومناجات میں مشغول رہتے ،آپ کی زندگی کی کوئی بھی ساعت عبادت سے خالی نہ تھی، مگرنیکی کی حرص وطمع اوررمضان کی سعادتوںکوپانے کی طلب رمضان کے آنے سے قبل ہی انگڑائیاں لینے لگتی تھیں۔
اے کاش! ہمارے اندر بھی ایسا ہی جذبہ پیدا ہو۔ رمضان کی ساعتوں کی قدر کریں۔ ماہ رمضان کا جو حق ہے اسے ادا کریں۔