Slide
Slide
Slide

شادی بیاہ کے مروجہ رسومات کے خلاف پروگرام آج

شادی بیاہ کے مروجہ رسومات کے خلاف پروگرام آج

جامع مسجد کربلا ہاٹ ،سیشہ باڑی، میں ایک اہم بیٹھک۔ سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ اکابر علما کی شرکت کی امید

جامع مسجد کربلا ہاٹ کے ذمہ داران کے مطابق آج 04.05.2023 ، بروز جمعرات مغرب تا عشا شادی بیاہ کے مروجہ رسومات کے خلاف ایک نشست منعقد ہونے جارہی ہے۔ یہ پروگرام اس سے قبل ہونے والے کئی پروگرام کا تسلسل ہے۔

واضح رہے کہ ضلع پورنیہ کے بیسہ و امور بلاک کے ذمہ دار علما، حفاظ ، دانشوران اور علاقہ کے سرکردہ لوگوں کی شادی بیاہ میں انجام دیے جانے والے اخرافات، جہیز، چومانہ، بارات میں تعداد کی کثرت، مہر میں بے اعتدالی وغیرہ کے خلاف مسلسل پروگرام اور بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔  شادی کو سادگی کے ساتھ نبھانے کے لیے لوگوں کو ابھارا جارہا ہے۔ 

 

مولانا فیروز عالم روٹا مرکز اور مفتی محمد قیصر عالم قاسمی نے قرب و جوار کے لوگوں سے اس پروگرام میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ شادی بیاہ میں حتی المقدور آسانی پیدا کرنے کے لوگوں کو ابھارا  جائے۔ بے جاخرافات کی وجہ سے بہت سی لڑکیاں بن بیاہی بیٹھی ہوئی ہیں۔ غریب والدین کے بچے جہیز نہ دے پانے کی وجہ سے بدکاری میں ملوث ہورہے ہیں۔ گھروں سے بھاگ کر شادی رچانے کے واقعات بڑی تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں۔ ایسے حالات میں ہم سب کو مل بیٹھ کر کسی مضبوط لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔ اس میں جس قدر کوتاہی ہوگی حالات مزید سنگین ہوںگے۔جامع مسجد کربلا ہاٹ میں آج کا پروگرام اسی درد و کرب کا نتیجہ ہے۔ میری گذارش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ پروگرام میں شریک ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: