حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری
حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری

حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری ازقلم: مولانا محمد اطہر ندوی استاذ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں ________________ آج کے دور میں جہاں سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، اس کا مثبت اور منفی دونوں پہلو ہمارے سامنے ہیں۔ ایک طرف یہ علم اور شعور پھیلانے کا مؤثر ذریعہ […]

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل
برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل ✍ سلمان فاروق حسینی ____________________ لبنان اور شام میں لگ بھگ 5/ہزار پیجرز حملوں کے بعد الیکٹرانک مواصلاتی آلات جیسے وائرلیس لیپ ٹاپ ریڈیو کمپیوٹر اور جی پی آر ایس کے ذریعہ سائبر اٹیک کرکے ہزاروں دھماکے کئے گئے جس میں دو بچوں سمیت 40 کے قریب لوگ […]

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد
بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد ✍️محمد شہباز عالم مصباحی سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی کوچ بہار، مغربی بنگال _________________ دنیا کی سیاسی اور اقتصادی ساخت میں مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، اور اسی تبدیلی کی ایک مثال بریکس گروپ (BRICS Group) ہے، جو کہ پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں—برازیل، روس، بھارت، چین، […]

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر
تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر ✍️ محمد ہاشم خان __________________ پیش نظر کالم میں اصل مخاطب ضلع سدھارتھ نگر کے کوثر و تسنیم سے دھلے ہوئے صراط مستقیم پر گامزن اہل حدیث افراد ہیں لیکن اگر دیگر مسالک و عقائد کے متبعین مثلاً دیوبندی، تبلیغی اور بریلوی حضرات اسے خود پر منطبق […]

وقف ترمیمی بل کےخلاف مسلمان جے پی سی کو رائے بھیجنے میں ملی بیداری کا ثبوت دیں :جاوید احمد

وقف ترمیمی بل کےخلاف مسلمان جے پی سی کو رائے بھیجنے میں ملی بیداری کا ثبوت دیں :جاوید احمد

مظفرپور:9/ ستمبر(سیل رواں) تنظیم امارت شرعیہ مظفرپور کے متحرک و فعال نائب صدر اور ارباب حل و عقد امارت شرعیہ کے رکن جاوید احمد نے آج اپنے ایک پریس بیان میں کہا کہ امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی ہدایت پر امارت شرعیہ تمام ملی تنظیموں کے ساتھ وقف بل کی واپسی کے مطالبہ کو لیکر مسلسل سرگرم عمل ہے،انہوں نے کہاکہ آپ سب جانتے ہیں کہ وقف ترمیمی بل کا معاملہ اس وقت ملت کے لئے سب سے بڑا چیلنج بنا ہوا ہے،موجودہ مرکزی حکومت نہایت چالاکی اور عیاری کے ساتھ اوقاف کے مقدس اثاثہ کو ہڑپنے اور اس خالص مذہبی معاملہ میں جبری مداخلت کرکے مذہبی آزادی کی آئینی روح کو پامال کرنے کے لئے کمربستہ ہے، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعہ معاملہ کی جہت کو کم کرنے کے بجائے مزید اس کو طول دے دیاگیاہے، ملی تنظیموں ،اوقاف کمیٹیوں اور ذمہ دار اداروں سے رائے طلب کرنے پر اکتفاء نہ کرکے عمومی رائے طلب کی گئی ہے اوراس کے لئے صرف 13ستمبر تک کی تاریخ متعین ہے جو اس اہم ترین معاملہ پر حکومت کی بدنیتی کی واضح مثال ہے، اگر چہ امارت شرعیہ نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے چیرمین سے رائے دہندگی کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کیاہے مگر کمیٹی نے ابھی اس پر منظوری ظاہر نہیں کی ہے، اس لئے 13ستمبر کے اندر ہی زیادہ سے زیادہ رائے بھیجوانا ملت کی مشترکہ ذمہ داری ہے،اس معاملہ میں غفلت وکوتاہی ملت کے عظیم خسارہ کا باعث اور اوقاف کی مقدس جائداد کو اپنے ہاتھوں برباد کرنے کا سبب ہوگا، ہمیں یادر کھنا چاہئے کہ اوقاف ایک دینی امانت اور ملی اثاثہ ہے،اگر موجودہ وقت میں مسلمانوں کے لئے اس کی حفاظت اوراس ظالمانہ قانون سے اس اثاثہ کو بچانے کی ذمہ دارانہ کوشش ایک ایمانی ذمہ داری ہے ، یہ بل سرتاپا غیر منصفانہ اور جابرانہ دفعات پر مبنی ہے،مدارس ومساجد ،خانقاہ ودرگاہ ،قبرستان وآستانہ سب اس کی خطرناکی کی زد میں ہیں،یہ معاملہ کسی خاص مسلک ومشرب یا ذات وبرادری کا نہیں بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے لئے ایک مشترکہ چیلنج ہے، ضرورت ہے کہ مسلک ومشرب سے اوپر اٹھ کر محض کلمہ واحدہ کی بنیاد پر اوقاف کے مقدس سرمایہ کو بچانے کے لئے متحدہ قوت اور متحدہ سوچ کے ساتھ ملک کی آئین اور دستور کے سایہ میں شیشہ پلائی ہوئی دیوار بنیں اور اس غیر آئینی اور ظالمانہ بل کے خلاف اس کی واپسی تک تحریک جاری رکھیں۔ جاوید احمد نے زور دے کر کہا امارت شرعیہ بہار ،اڈیشہ و جھارکھنڈ کے زیر اہتمام 15؍ستمبر 2024ء روز اتوار شہر پٹنہ کے باپو سبھا گار ہال نزد گاندھی میدان میں ایک عظیم الشان تحفظ اوقاف کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے ،جس میں وقف ترمیمی بل 2024 کے نقائص کا مکمل آئینی جائزہ لیا جائے گا ،اور اوقاف کے تحفظ کے طریقوں پر قائدین ملت کا خطاب بھی ہوگا، اس کانفرنس کی صدارت امیر شریعت حضرت مولاناسید احمد ولی فیصل رحمانی مدظلہ فرمائیں گے ،اور ملک کے نامور علماء ،دانشوران اور وکلاء قانون داں حضرات قانونی وضاحت بھی کریں گے ،اس لیے اس کانفرنس میں شرکت کرکے ملی بیداری کا ثبوت دیں اور اکابرین کی تحریک کو مضبوط کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: