حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری
حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری

حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری ازقلم: مولانا محمد اطہر ندوی استاذ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں ________________ آج کے دور میں جہاں سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، اس کا مثبت اور منفی دونوں پہلو ہمارے سامنے ہیں۔ ایک طرف یہ علم اور شعور پھیلانے کا مؤثر ذریعہ […]

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل
برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل ✍ سلمان فاروق حسینی ____________________ لبنان اور شام میں لگ بھگ 5/ہزار پیجرز حملوں کے بعد الیکٹرانک مواصلاتی آلات جیسے وائرلیس لیپ ٹاپ ریڈیو کمپیوٹر اور جی پی آر ایس کے ذریعہ سائبر اٹیک کرکے ہزاروں دھماکے کئے گئے جس میں دو بچوں سمیت 40 کے قریب لوگ […]

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد
بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد ✍️محمد شہباز عالم مصباحی سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی کوچ بہار، مغربی بنگال _________________ دنیا کی سیاسی اور اقتصادی ساخت میں مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، اور اسی تبدیلی کی ایک مثال بریکس گروپ (BRICS Group) ہے، جو کہ پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں—برازیل، روس، بھارت، چین، […]

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر
تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر ✍️ محمد ہاشم خان __________________ پیش نظر کالم میں اصل مخاطب ضلع سدھارتھ نگر کے کوثر و تسنیم سے دھلے ہوئے صراط مستقیم پر گامزن اہل حدیث افراد ہیں لیکن اگر دیگر مسالک و عقائد کے متبعین مثلاً دیوبندی، تبلیغی اور بریلوی حضرات اسے خود پر منطبق […]

مسلم پرسنل لابورڈکے زیراہتمام تحفظ اوقاف کانفرنس آج

مسلم پرسنل لابورڈ کے زیر اہتمام تحفظ اوقاف کانفرنس آج

اہل کولکاتہ دیدہ ودل فرش راہ،مولانا خالد سیف اللہ رحمانی،مولانافضل الرحیم مجددی سمیت سرکردہ شخصیات کی شرکت ہوگی

وقف کاتحفظ مرکزی نقطہ،ایک ایک انچ کی حفاظت ہرمسلمان کی ذمے داری: مولانامحمدابوطالب رحمانی

کولکاتہ:8ستمبر (سیل رواں)

______________

آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ کے حسب ہدایت، کولکاتہ میں تحفظ اوقاف کانفرنس 10ستمبرکوصبح نوبجے سے منعقدہوگی،جس کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔مجلس استقبالیہ مہمانوں کی آمدکے لیے پرجوش ہے۔اس کانفرنس کاانعقاداسی مائرہ ہال،پرساد اسکوائر(نزد جوڑا گرجا گھر)میں ہورہا ہے جس میں مسلم پرسنل لابورڈ کا پچیسواں اجلاس منعقد ہوا تھا۔ کانفرنس کی صدارت فقیہ العصر مولانا خالدسیف اللہ رحمانی صدرآل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ فرمائیں گے اورمولاناشاہ فضل الرحیم مجددی جنرل سکریٹری آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس کانفرنس میں جمیعۃ علما، ملی کونسل، جمیعۃ اہل حدیث، جماعت اسلامی، شیعہ، بریلوی سمیت تمام ملی تنظیموں اور تمام مسالک ومکاتب فکرکے معززنمائندوں کی شرکت ہوگی۔
تاریخ سازاجلاس میں پوری اجتماعیت کے ساتھ وقف ترمیمی بل کے خلاف مضبوط اورمتحدآوازاٹھائی جائے گی۔

تفصیل کے مطابق ڈاکٹر احمد اشفاق کریم، رکن مسلم پرسنل لابورڈوٹرسٹی ورکن شوریٰ امارت شرعیہ پٹنہ وچیئرمین الکریم یونی ورسٹی بہار،مولاناانیس الرحمن قاسمی رکن مجلس عاملہ مسلم پرسنل لا بورڈوقومی نائب صدر آل انڈیاملی کونسل،مولاناڈاکٹرسیدیاسین قاسمی،رانچی رکن بورڈ، مولانا انواراللہ فلک رکن بورڈ،مولاناصدیق اللہ چودھری رکن بورڈ و صدر جمیعۃ علما(م) مغربی بنگال و وزیرحکومت مغربی بنگال سمیت بورڈکے معززاراکین نیزڈاکٹرخالدانور،ایم ایل سی بہار،معروف دانشور ڈاکٹرظفرمحمودزکوۃ فاؤنڈیشن،نئی دہلی، مولاناظفرعبدالرؤف رحمانی چیئرمین زہرہ فاؤنڈیشن،(سلی گوڑی مغربی بنگال)وٹرسٹی و رکن شوریٰ امارت شرعیہ پٹنہ، مولاناشمس الرحمن بالاساتھ، مفتی زاہد قاسمی(بڑبل،اڈیشہ) رکن شوریٰ امارت شرعیہ پٹنہ، مولانازعیم الدین قاسمی(کٹک، اڈیشہ)رکن امارت شرعیہ(جمیعۃ علما،اڈیشہ)مولانا معروف سلفی جمیعۃ اہل حدیث، (مغربی بنگال) مولاناحسن مہدی شیعہ بسراوی مسجد کولکاتہ، ڈاکٹر مسیح الرحمن امیرحلقہ جماعت اسلامی ہند،مغربی بنگال،شاداب معصوم سکریٹری جمیعۃ اہل حدیث مغربی بنگال،قاری شمس الدین صدرجمیعۃ علمامغربی بنگال (الف)، مولانانیرالقمر اشرفی امام نوری مسجدکولکاتہ سمیت ریاست اور ملحقہ ریاستوں کی سرکردہ شخصیات شریک ہوں گی۔ ان شاء اللہ۔مسلم پرسنل لابورڈ نے مغربی بنگال سمیت متعدد ریاستوں میں تحفظ اوقاف کے لیے تحریک چلانے اورعوامی بیداری مہم کے لیے ذمہ داروں کوطے کیا ہے، چنانچہ بور ڈ نے مغربی بنگال میں یہ اہم ذمہ داری مولانامحمدابوطالب رحمانی رکن مسلم پرسنل لا بورڈ، چیئرمین مولاناابوالکلام آزاد سنٹر وٹرسٹی ورکن شوریٰ امارت شرعیہ پٹنہ کو دی ہے۔ مولانا رحمانی نے بہت کم وقت میں،صرف پانچ دنوں میں کانفرنس کی تیاریاں تقریبامکمل کرلی ہیں جوا ن کے حسن انتظام اور زبردست انتظامی صلاحیت کی مثال ہے۔

کانفرنس کے کنوینر مولانامحمد ابوطالب رحمانی نے کانفرنس کی تیاریوں پرمیڈیابریفنگ میں کہاکہ مسلم پرسنل لابورڈکی ہدایت کے مطابق، تزک واحتشام کے ساتھ ایک بڑی کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔تحریک کومضبوط کرنے کے لیے عمائدین شہرکی نشستیں جاری ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ وقف کی جائیداد کی حفاظت ہم سب کامسئلہ ہے،ایک ایک انچ کی حفاظت ہم سب کی شرعی ذمہ داری ہے۔ہمارامرکزی نقطہ اوقاف کاتحفظ ہے۔پورے ملک کے مسلمان جس جوش وجذبہ کے ساتھ محنت کررہے ہیں،مغربی بنگال کے مسلمان ان کے ساتھ ہیں اوراس تحریک میں حصہ لے رہے ہیں۔سبھی لوگ کوشش کررہے ہیں کہ امت مسلمہ کا ہر ہر فرد اس ترمیمی بل کی مخالفت کرے۔جمہوری ملک میں عوامی رائے کی قدروقیمت ہوتی ہے۔بڑی تعدادمیں رائے دے کربتائیں کہ مسلمان اس ترمیمی بل کوپوری طرح مستردکرتے ہیں۔انہوں نے ترنمول کانگریس کے لیڈران ابھیشیک بنرجی اورمہوامؤتراکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بہت مضبوطی کے ساتھ پارلیمنٹ میں بل کی مخالفت کی اور اپوزیشن کی دیگر سیکولر پارٹیوں نے بھی اس سلسلے میں ایمانداری برتی جس کانتیجہ ہے کہ آج یہ بل جے پی سی میں ہے۔مسلم پرسنل لابورڈکے ذمہ داران پوری کوشش کررہے ہیں کہ یہ بل کسی حال میں پارلیمنٹ میں منظورنہ ہونے پائے،انہوں نے اس سلسلے میں جے پی سی کے چیئرمین جگدمبیکاپال اوردیگراراکین سے بھی ملاقات کی ہے۔ مولانا رحمانی نے بتایاکہ کولکاتہ میں مسلمان کیوآرکوڈکے ذریعہ بڑے پیمانے پررائے بھیج رہے ہیں اوراس سلسلے میں مزیدکوششیں جاری ہیں۔

تمام مسلمانوں سے درخواست ہے کہ زیادہ سے زیادہ ای میل بھیجنے کا اہتمام کریں،سورج سب سے پہلے یہاں بنگال میں نکلتاہے توبیداری یہاں سب سے پہلے آنی چاہیے۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ بنگلہ زبان میں بھی اعلان کوشائع کرکے پھیلایاجارہاہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: