سقوط شام: اندیشے ، امکانات
سقوط شام: اندیشے ، امکانات

سقوط شام: اندیشے ، امکانات از: ڈاکٹر تسلیم رحمانی ____________________ آخر کار شام میں بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ ہو ہی گیا ۔ اس کے ساتھ ہی ظلم و استبداد کے ۶۱ سالہ عہد کا بھی خاتمہ ہوگیا نیز عرب دنیا میں کمیونسٹ نظریے کی حامی بعث پارٹی کا آخری قلعہ بھی منہدم ہوگیا۔ […]

کرپٹو کرنسی اور اسلام: ایک جامع تجزیہ
کرپٹو کرنسی اور اسلام: ایک جامع تجزیہ

کرپٹو کرنسی اور اسلام: ایک جامع تجزیہ از؛ ڈاکٹر سلیم انصاری جھاپا، نیپال ___________________ کرپٹو کرنسی ایک قسم کی ڈیجیٹل یا ورچوئل کرنسی ہے جس کے بارے میں آج ہر خاص و عام بات کر رہے ہیں۔ چونکہ یہ ہمارے لیے ایک نئی چیز ہے اور بحیثیت مسلمان ہمیں اسے جاننا چاہیے تاکہ ہم فیصلہ […]

عصر حاضر میں خواتین کو درپیش مسائل اور تعلیمات نبوی ﷺ
عصر حاضر میں خواتین کو درپیش مسائل اور تعلیمات نبوی ﷺ

عصر حاضر میں خواتین کو درپیش مسائل اور تعلیمات نبوی ﷺ از: ڈاکٹر سلیم انصاری جھاپا، نیپال _________________ عصر حاضر میں خواتین کو درپیش مسائل پیچیدہ اور ہمہ جہت ہیں، جو مختلف تہذیبی، سماجی، اور اقتصادی پہلوؤں کو محیط ہیں۔ ان مسائل میں اسلام کے عطا کردہ حقوق سے لاعلمی، سماجی رسم و رواج کی […]

تازہ ترین پوسٹ

دین و شریعت

کیوں کہ ہماری زندگی کا مقصد،تو صرف اللہ کی عبادت ہے!!

کیوں کہ ہماری زندگی کا مقصد،تو صرف اللہ کی عبادت ہے!! از:-: انوارالحق قاسمی ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال ______________________...
Read More
تجزیہ و تنقید

پلیسز آف ورشپ ایکٹ 1991: سپریم کورٹ کا عبوری حکم اور انتہا پسند عناصر

پلیسز آف ورشپ ایکٹ 1991: سپریم کورٹ کا عبوری حکم اور انتہا پسند عناصر از: محمد شہباز عالم مصباحی سیتل...
Read More
تعلیم و تربیت

بیوی کی عزّت کیجیے

بیوی کی عزّت کیجیے از: محمد رضی الاسلام ندوی ___________________ دفتر میں اپنے کاموں میں مصروف تھا کہ استقبالیہ سے...
Read More
تجزیہ و تنقید

کہ خون صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا

انقلاب شام کہ خون صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا ✍ سید سرفراز احمد ____________________ سال 2024 جاتے...
Read More
تجزیہ و تنقید

کم سے کم تین بچے پیدا کرنے کا مشورہ کیوں دیا گیا؟

کم سے کم تین بچے پیدا کرنے کا مشورہ کیوں دیا گیا؟ از: عبدالماجد نظامی ____________________ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ...
Read More

خوش خصال حضرت مولانا ندیم الواجدی سے میری پہلی اور آخری گفتگو

خوش خصال حضرت مولانا ندیم الواجدی سے میری پہلی اور آخری گفتگو

🖊ظفر امام قاسمی

_____________________

گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں ایک دن بس یونہی میسنجر پر حضرت مولانا ندیم الواجدی صاحب کو سلام بھیجا،اس امید کے ساتھ کہ حضرت کی عدیم الفرصتی اور بےپناہ مشغولیت شاید آپ کو جواب کی مہلت نہ دے۔
مگر یہ کیا کہ ابھی چند منٹ ہی گزرے تھے کہ میری توقع کے برخلاف اُدھر سے حضرت کا جواب آگیا،اس وقت مجھے جو خوشی ہوئی اسے میں لفظوں کی لڑی میں پرونے کی صلاحیت نہیں رکھتا،کافی دیر تک میں اس حسنِ مجسم کے اس پیار بھرے جواب کو نہارتا رہا،زیر لب مسکراتا رہا،کروٹیں بدلتا اور انگڑائیاں لیتا رہا یا یوں کہہ لیجیے کہ اس دوران ہر اس کیفیت سے محظوظ ہوتا رہا جو عموما خوشی کے وقت انسان کو پیش آیا کرتی ہے۔
در اصل میری یہ پیش آمدہ کیفیت اگلی گفتگو کی تیاری کے طور پرتھی،کیونکہ روبرو ہونے والا انسان کوئی ہمہ شمہ انسان نہ تھا بلکہ وقت کا ایک ادیبِ شہیر،درجنوں کتابوں کا مصنف،علم و فن کا بحر بیکراں اور نامور عالم دین تھا،میں نے جھجکتے ہوئے پوچھا حضرت آپ سے کچھ ضروری بات کرنی تھی،اس پر آپ نے بلا تردد مجھے اپنا نمبر ارسال کردیا،میں نے نہایت خوشی کے عالم میں آپ کا نمبر ڈائل کیا،سامنے سے کانوں میں رس گھولتی ہوئی آواز کے ساتھ مولانا نے سلام کیا،کافی دیر تک باتیں ہوئیں،اسی اثناء میں شرماتے ہوئے میں نے حضرت سے کہا”حضرت ایک بات کہنی تھی،اگر اجازت ہو تو عرض کروں“ آپ نے ”جی فرمائیے“ کہتے ہوئے میری ہمت بندھائی،اس پر میں نے عرض کیا ”حضرت! خاکسار نے مولانا اسماعیل میرٹھی صاحبؒ کی اردو زبان کی تیسری (چوتھی کا مسودہ تیار ہے مگر اس کی طباعت کے لئے جیب کی اجازت کا انتظار ہے) تک کی لغات پر مشتمل ایک کتاب معین اللغات کے نام سے تالیف کی ہے،جو بحمداللہ چھپ چکی ہے،لوگ اسے کافی پسند بھی کر رہے ہیں مگر بدنصیبی سے میرا تعلق ایسے علاقے سے ہے جہاں کتب خانے اور مطابع بالکل ناپید ہیں،میں جہاں تک مجھ سے ہو رہا ہے اپنے توسط سے اس کتاب کا ابلاغ کر رہا ہوں،میری دلی خواہش ہے کہ وہ کتاب دیوبندجیسی مرکزی جگہ سے چھپے،تاکہ اس کا فیض عام و تام ہو“۔

یہ ساری باتیں میں نے آپ سے بنا رکے ایک ہی سانس میں کہہ ڈالی،اس پر حضرت نے کافی حوصلہ افزائی کی،اور کہا کہ ”ہاں اس کام کی ضرورت تھی،اس سے پہلے اس پر مفصل کام بھی ہوا تھا مگر وہ کام گوشۂ گمنامی کا مکین بنا رہا اب آپ نے اس کا بیڑا اٹھایا ہے تو ان شاء اللہ امت کے نونہالوں کے لئے فائدے سے خالی نہیں ہوگا“اس کے بعد حضرت نے کہا کہ اچھا آپ ایک نسخہ بھیجئے میں دیکھ کر آگے کی کارروائی سے آپ کو آگاہ کروں گا،مگر میری کسل مندی کے کیا کہنے کہ آج تک وہ نسخہ آپ کو ارسال نہ کر سکا اور آج کو کل پر ٹالتا رہا اور رات یہ اندوہناک خبر آئی کہ اس مجسم کردار،سراپا اخلاق،حسن مجسم،علم و کمالات کے جامع اور بحرِ تصنیف کے ماہر شناور کا بندھن اس فانی زندگی سے سدا کے لئے ٹوٹ گیا،اور یوں میرا خواب شرمندۂ تعبیر نہ ہوسکا۔

آج مولانا کے دیار غیر میں انتقال سے پورا ملک سوگ و الم میں ڈوبا ہوا ہے،ملک کا ذرہ ذرہ آپ کی جدائی سے ماتم کناں ہے،اور ہونا بھی چاہیے کہ ملک نے اپنے ایک مایہ ناز سپوت کو کھویا ہے، ایسے سپوت ملک و و طن کے لئے مایۂ ناز اور سرمایہ افتخار ہوا کرتے ہیں،ملک کی قسمت ایسے قیمتی سرمایے اور جوہر پر سدا نازاں رہتی ہے،مجھے تو آج کھل کر اپنے اوپر افسوس آ رہا ہے کہ میں قیام دیوبند کے دوران آپ کی قدر و منزلت سے نا آشنا رہا اور سمندر کے قریب ہوتے ہوئے بھی اس کے قطروں سے اپنی خشک دامنی کو تر نہ کرسکا۔

اللہ پاک حضرت مولانا کی بھرپور مغفرت فرمائے آپ کے لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق بخشے۔ آمین یا رب العالمیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: