آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کی سملیہ یونٹ کی تشکیل
آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کی سملیہ یونٹ کی تشکیل
سیل رواں/اتردیناجپور بنگال
_______________
بتاریخ 18 اکتوبر 2024، بروز جمعہ، بعد نماز عشاء مولانا احمد رضا سعیدی صاحب کے مکان (واقع سملیہ، ضلع اتر دیناج پور، مغربی بنگال) پر آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کی سملیہ یونٹ کی تشکیل عمل میں آئی۔ اس اہم میٹنگ میں سملیہ گاؤں کے معزز اور سماجی خدمات کے خواہاں افراد کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مجلس میں شریک 28 افراد کو باقاعدہ یونٹ کا ممبر منتخب کیا گیا، جبکہ تین اہم افراد کو عہدہ داران کے طور پر نامزد کیا گیا، جن میں صدر، نائب صدر اور خزانچی شامل ہیں جن کے نام بالترتيب حضرت مولانا احمد رضا سعیدی صاحب، حضرت مولانا نذر الاسلام اشرفی صاحب امام و خطیب جامع مسجد سملیہ اور مولانا رضوان ہاشم اشرفی ڈیلر صاحب ہیں۔
یونٹ کے دیگر اہم ممبران میں جناب محمد شاہ عالم، جناب محمد جی ایس چودھری، جناب محمد انور عالم، جناب محمد محفوظ عالم، جناب محمد توصیف رضا، جناب محمد نثار عالم، جناب محمد اخلاق، جناب ابو لیث، جناب محمد صدام حسین، جناب محمد شعیب عالم، جناب محمد بابل حسین، جناب توصیف رضا ٹھیکیدار، جناب محمد شمیم (بھدوا)، جناب محمد مشکات رضا، جناب محمد ساجد عالم، جناب جاوید صاحب، جناب ڈاکٹر طارق صاحب، جناب محمد ساجد عالم، حافظ بابل جسیم، جناب نور عالم، جناب شاہ جہاں مستم، حضرت مولانا بدر الحق صاحب، حافظ نیر صاحب، جناب محمد ہمراز عالم، جناب ڈاکٹر عقیل صاحب اور جناب داؤد ہاشمی شامل ہیں۔
یونٹ کے اراکین نے اتفاق کیا کہ ہر ممبر ہر ماہ 100 روپے کی رقم جمع کرے گا، جس سے گاؤں کے چھوٹے چھوٹے سماجی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اگر کوئی بڑی مصیبت یا پریشانی پیش آئے تو بورڈ سے تعاون کی درخواست کی جائے گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس یونٹ کی تشکیل سے پہلے ہی اس کے ممبران نے ضلع پورنیہ کے ایک آتش زدہ گاؤں کھاری بسول میں بڑے پیمانے پر راحت کاری کا کام کیا تھا۔ اس بارے میں سن کر بورڈ کے صدر حضرت اشرف ملت مولانا سید شاہ محمد اشرف میاں اشرفی کچھوچھوی دامت برکاتہم نے بے حد مسرت کا اظہار کیا تھا اور ان ممبران کو دعاؤں سے نوازا تھا۔
یونٹ کی تشکیل کے بعد عہدہ داران اور ممبران کی فہرست آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ کے بانی اور قومی صدر حضرت اشرف ملت مولانا سید شاہ محمد اشرف میاں اشرفی کچھوچھوی دامت برکاتہم کو بھیج دی گئی ہے، تاکہ ان کی منظوری کے بعد یہ یونٹ مکمل طور پر بورڈ کے زیر سایہ آ جائے۔
اس موقع پر مولانا شہباز عالم چشتی مصباحی (اسسٹنٹ پروفیسر، سیتل کوچی کالج، کوچ بہار، مغربی بنگال) نے خصوصی طور پر شرکت کی اور حاضرین کو تنظیم کی اہمیت اور بورڈ کے اغراض و مقاصد سے روشناس کرایا۔
میٹنگ کے اختتام پر سارے ممبران نے یہ عزم کیا کہ گاؤں کی ترقی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کیا جائے گا۔