کانگریس کا شرم ناک رویہّ!
کانگریس کا شرم ناک رویہّ!

✍️شکیل رشید (ایڈیٹر ممبئی اردو نیوز) ___________________ لوک سبھا کے انتخابات میں اپنی ’بہترکامیابی‘ کے بعد کانگریس نے ایک اور ’ تیر مارلیا ہے ‘۔ کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے مودی حکومت کی ایک مہینے کی کارکردگی پر رپورٹ کارڈ پیش کیا ہے ، جس میں مرکزی سرکار کوآڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ یہ […]

کانگریس کا شرم ناک رویہّ!
غم جہاں سے نڈھال سراپا درد و ملال!!
غم جہاں سے نڈھال سراپا درد و ملال!!

✍️ جاوید اختر بھارتی محمدآباد گوہنہ ضلع مئو یو پی _____________ دینی ، سیاسی ، سماجی اور تعلیمی مضامین اکثر و بیشتر لکھا جاتاہے اور چھوٹے بڑے سبھی قلمکار لکھتے رہتے ہیں مگر ضروری ہے کہ کچھ ایسے موضوع بھی سامنے آئیں جو حقائق پر مبنی ہوں یعنی آپ بیتی ہوں مرنے کے بعد تو […]

غم جہاں سے نڈھال سراپا درد و ملال!!
جمہوری سیکولر سیاست میں دھرم کی مداخلت: ہندوستانی تناظر میں
جمہوری سیکولر سیاست میں دھرم کی مداخلت: ہندوستانی تناظر میں

✍️ محمد شہباز عالم مصباحی ____________ جمہوریت کا مفہوم ہی اس بات پر منحصر ہے کہ عوامی رائے کو فیصلہ سازی میں اولیت دی جائے اور ہر شہری کو یکساں حقوق اور مواقع فراہم کیے جائیں۔ سیکولرزم، جمہوریت کی بنیاد کو مضبوط کرتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ریاست کو مذہبی معاملات میں […]

جمہوری سیکولر سیاست میں دھرم کی مداخلت: ہندوستانی تناظر میں
کیجریوال کا قصور
کیجریوال کا قصور

✍️ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھاڑکھنڈ ________________ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی پریشانیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں، نچلی عدالت سے ضمانت ملتی ہے، ہائی کورٹ عمل در آمد پر روک لگا دیتا ہے، سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہیں، اس کے قبل ہی […]

کیجریوال کا قصور
این جی اوز اور فلاحی اداروں میں علماء کا رول
این جی اوز اور فلاحی اداروں میں علماء کا رول

✍️ نقی احمد ندوی ________________ اس میں کوئی شک نہیں کہ علماء و فارغینِ مدارس اور طلباء کے اندر قوم و ملت اور ملک کی خدمت کا جو حسین جذبہ پایا جاتا ہے وہ عصری تعلیم گاہوں کے فارغین کے اندر عنقا ہے۔ این جی اوز اور فلاحی ادارے ان کے اس حسین جذبہ استعمال […]

این جی اوز اور فلاحی اداروں میں علماء کا رول
previous arrow
next arrow
Shadow

اروند کیجریوال کے حوصلے بلند:

سپریم کورٹ میں بڑی جیت کے بعد دہلی حکومت حرکت میں

اروند کیجریوال کے حوصلے بلند:

دہلی حکومت کو سپریم کورٹ سے سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے حوصلے بلند ہیں۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے عدالت کے فیصلے کے بعد کہا تھا کہ اب تبدیلی آئے گی۔  تازہ اطلاعات کے  مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد دہلی حکومت حرکت میں ہے۔ افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ پر سپریم کورٹ سے کنٹرول ملنے کے  فیصلے کے چند گھنٹے بعدہی دہلی حکومت نے سروسز سکریٹری آشیش مورے کو ہٹا دیا یہ حکم دہلی حکومت کے محکمہ خدمات کے وزیر سوربھ بھردواج کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انیل کمار سنگھ دہلی کے نئے سروسز سکریٹری ہوں گے۔ سنگھ 1995 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ وہ جل بورڈ کے سی ای او رہ چکے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے جمعرات کو اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پبلک آرڈر، پولیس اور زمین جیسے موضوعات کو چھوڑ کر دہلی حکومت کے پاس دیگر خدمات کے سلسلے میں قانون سازی اور انتظامی اختیارات ہیں وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت میں بڑا انتظامی ردوبدل کیا جائے گا۔ انہوں نے عوامی کاموں میں ‘رکاوٹ’ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے خدمات کا محکمہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے کنٹرول میں تھا۔

جس کی وجہ سے لفٹننٹ گورنر اور دہلی سرکار میں ہمہ وقت رسہ کشی رہتی ہے۔ اب سپریم کورٹ کافیصلہ آجانے کے بعد دہلی حکومت پہلے سے بہت حد تک خود مختاری کے ساتھ کام کرپائے گی اور مرکز چور دروازے سے حکومت کے کاموں میں رخنہ اندازی نہیں کرسکے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: