Slide
Slide
Slide

نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح وزیر اعظم کو نہیں بلکہ صدر کو کرنا چاہئے: راہل گاندھی​

نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح وزیر اعظم کو نہیں بلکہ صدر کو کرنا چاہئے: راہل گاندھی

نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاح کے تاریخ سامنے آگئی ہے۔ جو کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ہونا ہے۔ اس کو لے کر ہر طرف چرچا ہورہی ہے۔ اب کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح صدر جمہوریہ کو کرنا چاہیے نہ کر وزیر اعظم کو‘‘۔

 خیال رہے کہ نو تعمیر شدہ پارلیمنٹ کا افتتاح 28 مئی کو وزیر اعظم کے ہاتھوں ہونا ہے۔رپورٹ کے مطابق، پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ان سے اس کا افتتاح کرنے پر زور دیا تھا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے جمعرات (18 مئی) کو یہ اطلاع دی۔دریں اثنا، بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے راہل گاندھی کے بیان ردعمل ظاہر کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: