SEBI تعارف اور طریقہ کار

SEBI

Securities and Exchange Board of India

سیبی: تعارف اور طریقہ کار

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) ایک ریگولیٹری اتھارٹی ہے جو 1988 میں ہندوستان میں سیکیورٹیز مارکیٹ کی نگرانی اور ان کو منظم کرنے کے لیے قائم کی گئی تھی۔ یہ ادارہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھنے، منصفانہ طرز عمل کو یقینی بنانے اور ملک میں کیپٹل مارکیٹوں کی ترقی و فروغ  کے لیے کوشاں ہےاور  مارکیٹ کو شفاف، موثر اور مارکیٹ میں انوسٹروں کا اعتماد بنائے رکھنے کے لیے ہر ممکن جتن کرتا ہے۔ سیبی کی چند اہم ذمہ داریاں یہاں نقل کی جاتی ہے:

سرمایہ کاروں کا تحفظ:

  • سیبی کا مقصد اسٹاک ایکسچینج میں درج کمپینوں کی ضروریات ، معلومات کی مناسب ترسیل اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کو روکنے کے لیے داخلی تجارتی سرگرمیوں کی نگرانی کرنا ہے اورسیکیورٹیز مارکیٹ میں شفافیت، انصاف پسندی اور دیانتداری کو فروغ دے کر سرمایہ کاروں کے مفادات کاتحفظ  یقینی بنانا ہے۔
  •  سیبی مارکیٹ کے مختلف حصہ داروں جیسے اسٹاک ایکسچینجز، بروکرز، ڈپازٹریز، اور میوچل فنڈز کے کام کو کنٹرول کرنے کے لیے قواعد و ضوابط تیار کرتا ہے۔ یہ سیکیورٹیز کی فہرست سازی اورکمپنیوں کو لسٹ یا ڈی لسٹ کے رہنما اصول طے کرتا ہے،نیز اسٹاک مارکیٹ کے شرکاکو باہم جوڑے رکھتا ہےاور دھوکہ دہی وبدعنوانی کی روک تھام کے لیے مارکیٹ کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھتا ہے۔
  •  سیبی سیکیورٹیز مارکیٹ میں کام کرنے والوں جیسے کہ دلال، بینکرز، میچویل فنڈز، پورٹ فولیو مینجرز اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کو رجسٹریشن کی اجازت دیتا ہے تاکہ سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے اور مارکیٹ کا وقار انوسٹروں میں قائم رہے۔
  •  سیبی سیکیورٹیز مارکیٹ کے ریگولیٹری فریم ورک کو بہتر بنانے اورہمہ وقت بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ پالیسیاں بناتا ہے، قواعدوضوابط تیار کرتا ہے تاکہ مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں اور نئے امکانات کے حصول کے لیے مارکیٹ کے شرکاکے درمیا ن مثبت مسابقت کی راہ ہموار کی جاسکے۔

اثرات اور کامیابیاں:

سیبی نے سالوں کے اس سفر میں بھارتی کیپٹل مارکیٹوں کی ترقی ، نمو اور فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کی مضبوط قواعد و ضوا بط کی وجہ سے شفافیت میں اضافہ ہوا ہے، کارپوریٹ گورننس کے معیارات میں بہتری آئی ہے، اور سرمایہ کاروں کے تحفظ اور ان کا مارکیٹ کے تئیں اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ 

قابل ذکر کامیابیاں:

  •  مارکیٹ کی سالمیت کو مضبوط بنایا: سیبی کی قانونی شقوں نے دھوکہ دہی کے طریقوں اور مارکیٹ کی ہیرا پھیری کو روک کر مارکیٹ کی سالمیت کو مضبوطی عطا کی ہے۔

  • بہتر کارپوریٹ گورننس: سیبی نے کارپوریٹ گورننس کے طریقوں کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جیسے آزاد ڈائریکٹرز کی لازمی تقرری، ملکیت اور انتظامی کرداروں کی علیحدگی، اور انکشاف کے سخت تقاضے شامل ہیں۔ ان اقدامات نے کارپوریٹ سیکٹر میں طے کی ہے جس سے مارکیٹ میں مزید شفافیت آئی ہے۔

  • غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا: سیبی کی سرمایہ کاری کی پالیسیوں اور منظم ضابطوں نے اسٹاک ایکسچینج کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ پرکشش بنا دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار براہ راست سرمایہ کاری کررہے ہیں،جس کی وجہ سے اقتصادی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مختصر یہ کہ شیر بازار کو ریگولیٹ کرنے میں سیبی کی مستعد کوششوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دینے، منصفانہ اور شفاف تجارتی طریقوں کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔یہ ادارہ سخت ضابطوں کو نافذ کرنے،کمپنیوں کی نگرانی کے علاوہ سیکیورٹیز مارکیٹ کی ترقی، فروغ اور سازگار ماحول کی تیاری میں ہمیشہ سرگرم رہتا ہے۔اس کا مشن سرمایہ کاروں کا تحفظ، مارکیٹ کی سالمیت اور پائیدار ترقی ہے۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔