۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام
۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام

۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس، اور تعطیلِ عام از ـ محمود احمد خاں دریابادی _________________ ہندوستان جمہوری ملک ہے، یہاں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ہر مذہب کے بڑے تہواروں اور مذہب کے سربراہوں کے یوم پیدائش پر مرکز اور ریاستوں میں عمومی تعطیل ہوتی ہے ـ ۱۲ ربیع الاول کو چونکہ پیغمبر […]

اسٹاک ایکسچینج کے چند اہم انڈیکس

بھارتی اسٹاک ایکسچینج کے دو بڑے پلیٹ فارم بی ایس ای اور این ایس ای میں بڑی تعداد میں کمپنیاں لسٹڈ ہیں۔ ہر ایک پر ریسرچ و تحقیق کرکے سرمایہ کاری کرنا دقت طلب بھی ہے اور ان پر ہمہ وقت نگاہ رکھنا  دشواری سے خالی نہیں ہے۔ ایسے میں اسٹاک ایکسچینج کے ماہرین نے بہت سے انڈیکس بنائے ہیں۔ جن سے یہ پتہ کرنا آسان ہوتا ہے کہ کون سی  کمپنی کہاں لسٹ ہے،  کمپنی کی کارکردگی  کیا ہے۔ اس وقت وہ کس پوزیشن میں ہے۔وغیرہ وغیرہ اور یہ تمام کام  انڈیکس کو دیکھ کر کیا جاسکتا ہے۔آج ہم اسٹاک ایکسچینج کے چند اہم انڈیکس کو جاننے کی کوشش کریں گے۔

آئیے ہم ترتیب وار چند اہم انڈیکس کو جانتے ہیں:

سینسیکس:  بی ایس ای (بمبئی اسٹاک ایکسچینج) سینسیکس بھارت میں سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر ٹریک کیا جانے والا ایکویٹی انڈیکس ہے۔ یہ BSE پر مختلف شعبوں میں 30 سب سے بڑے اور سب سے زیادہ فعال طور پر تجارت کرنے والے شیرز پر مشتمل اشاریہ ہے۔ بلفظ دیگر بامبے اسٹاک ایکسچینج کی جو نمائندگی کرتا ہے اسے سنسیکس کہتے ہیں اور سنسیکس میں 30 اہم ومقبول   کمپنیاں درج ہوتی ہیں۔جو اعدادو شمار کے لحاظ سے ترتیب میں آگے پیچھے ہوتی رہتی ہیں۔

  • نفٹی 50:    NIFTY بھی سینسیکس کی طرح ایک مارکیٹ انڈیکس ہے۔ جسے نیشنل اسٹاک ایکسچینج نے متعارف کرایا ہے۔نفٹی 50 اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈ ہونے والے ٹاپ 50 ایکویٹی اسٹاکس کو ظاہر کرتا ہے۔NIFTY 50 بلیو چپ کمپنیوں کے رجحانات اور نمونوں کی پیروی کرتا ہے۔
  • BSE 500: BSE 500 ایک وسیع تر انڈیکس ہے جس میں BSE پر درج سرفہرست 500 کمپنیاں شامل ہیں جو مختلف معیارات جیسے مارکیٹ کیپٹلائزیشن اور تجارتی حجم کی بنیاد پر ہیں۔ اس انڈیکس کی تعمیر کے دوران معیشت اور مارکیٹ کے بدلتے ہوئے پیٹرن کو ذہن میں رکھا گیاہے۔
  • نفٹی مڈ کیپ 100: یہ انڈیکس NSE پر نفٹی 50 کو چھوڑ کر، مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے لحاظ سے درجہ بندی کی سرفہرست 100 کمپنیوں کی کارکردگی کی نمائندگی کرتا ہے۔اس  کا مقصدکاکردگی پر نگاہ رکھنا  اور مارکیٹ کے مڈ کیپ طبقہ کا ایک معیار بنانا ہے۔
  • نفٹی سمال کیپ 100: نیشنل اسٹاک ایکسچینج  پر نفٹی 50 اور نفٹی مڈ کیپ 100 کو چھوڑ کر مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے لحاظ سے اس کی  درجہ بندی کی گئی ہے۔  انڈیکس کی یہ قسم مارکیٹ کے چھوٹے بڑے حصے کے طرز عمل اور کارکردگی کی عکاسی  کرتی ہے اورجس میں سر فہرست 100سمال کیپ کمپنیاں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بھی کئی انڈیکس ہیں جو مارکیٹ کے الگ الگ شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ جیسے کہ IT NIFTY جسے انفارمیشن اور ٹکنالوجی کے سیکٹر کے اسٹاکس کی نمائندگی کے لیے بنایا گیا ہے۔ ایسے ہی   BSE Bankes بینک سیکٹر کے اسٹاکس کی نمائندگی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ دونوں اپنے اپنے شعبے کی ٹاپ بینکس اور آئی سیکٹرس کےبہترین  اسٹاکس کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: