حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری
حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری

حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری ازقلم: مولانا محمد اطہر ندوی استاذ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں ________________ آج کے دور میں جہاں سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، اس کا مثبت اور منفی دونوں پہلو ہمارے سامنے ہیں۔ ایک طرف یہ علم اور شعور پھیلانے کا مؤثر ذریعہ […]

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل
برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل ✍ سلمان فاروق حسینی ____________________ لبنان اور شام میں لگ بھگ 5/ہزار پیجرز حملوں کے بعد الیکٹرانک مواصلاتی آلات جیسے وائرلیس لیپ ٹاپ ریڈیو کمپیوٹر اور جی پی آر ایس کے ذریعہ سائبر اٹیک کرکے ہزاروں دھماکے کئے گئے جس میں دو بچوں سمیت 40 کے قریب لوگ […]

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد
بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد ✍️محمد شہباز عالم مصباحی سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی کوچ بہار، مغربی بنگال _________________ دنیا کی سیاسی اور اقتصادی ساخت میں مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، اور اسی تبدیلی کی ایک مثال بریکس گروپ (BRICS Group) ہے، جو کہ پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں—برازیل، روس، بھارت، چین، […]

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر
تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر ✍️ محمد ہاشم خان __________________ پیش نظر کالم میں اصل مخاطب ضلع سدھارتھ نگر کے کوثر و تسنیم سے دھلے ہوئے صراط مستقیم پر گامزن اہل حدیث افراد ہیں لیکن اگر دیگر مسالک و عقائد کے متبعین مثلاً دیوبندی، تبلیغی اور بریلوی حضرات اسے خود پر منطبق […]

چالیس سال پہلے اور اب کے ماحول کا فرق !

از قلم: محمد عمر فراہی

کسی نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کی یادداشت میں چالیس سال پہلے کے لوگوں کے اخلاق اور کردار کی تصویر بھی ہوگی- کیا آپ آج اور کل کے لوگوں کے کردار اور مزاج میں تبدیلی کا فرق بتا سکتے ہیں؟۔

میں نے کہا : کم سے کم چالیس سال پہلے کے لوگ جلد باز نہیں تھے ۔چالیس سال پہلے کی نسلیں گھروں اور چارپائیوں پر اپنی جدوجہد سے پیدا ہوتی تھی اس لئے ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط تھیں۔اسی لئے ان میں کچھ تو مستقل مزاجی پائی جاتی تھی اور عہد و پیمان کا بھی کسی حد تک لحاظ تھا ۔غلطیوں پر ندامت کا احساس بھی تھا ۔راستے اور سواری کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں سے یا تو بہت مشکل سے رابطے ہوپاتے تھے یا خطوط سے بات ہوتی تھی ۔لوگ ڈاکیہ کا انتظار کرتے تھے ۔آپس میں بات کرنے کی طلب اور محبت تھی مگر انٹرنیٹ میڈیا نے انسانوں سے یہ سب کچھ چھین لیا ہے ۔اس کے علاوہ جب بچے دھیرے دھیرے اسپتالوں میں آپریشن کے ذریعے آسانی سے پیدا ہونے لگے تو لوگوں کا مزاج کردار اور اخلاق اس کے بالکل برعکس ہونے لگا اور وہ جلد باز بھی واقع ہونے لگے اور ہر چیز میں آسانیاں ڈھونڈھتے ہیں ۔اب لوگ غلطی کرتے ہیں تو اس غلطی کا اعتراف کرنے کی بجاۓ نہ صرف اس غلطی کو صحیح قرار دینے کی اپنی ضد پر اڑے رہتے ہیں تنقید اور اعتراض کرنے والوں کو ہی غلط ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔جہاں تک عہد و پیمان کی بات ہے اکثر خاندانوں میں لڑکے لڑکیوں کے رشتے کی بات چیت بچپن میں ہی ہو جایا کرتی تھی اور لوگ شادی تک اپنی بات پر قائم رہتے تھے۔ مگر اب لاکھوں روپئے کے خرچ اور عام اعلان کے باوجود منگنیاں موبائل کے ایک کال سے ٹوٹ جاتی ہیں ۔تقریبا شادیوں کے ٹوٹنے کا حال بھی یہی ہے ۔میں دیکھتا ہوں کہ پہلے شادیاں طئے ہونے کیلئے مہینوں اور سالوں درکار ہوتے تھے ۔لوگ لوگوں سے پتہ لگاتے تھے یا فیصلہ لینے کیلئے مہینوں انتظار کرتے تھے پھر بھی کوئی برا نہیں مانتا تھا ۔آج لڑکی اور لڑکے والوں نے اگر ایک دوسرے سے ملاقات کر لیا تو دوسرے دن سے جواب مانگنا شروع کر دیتے ہیں کہ کیا ہوا ہاں نا کا کوئی جواب دیا جاۓ ۔مطلب بایوڈاٹا پر یہ لکھا ہوا کافی سمجھا جاتا ہے کہ لڑکی اور لڑکا دونوں گریجویٹ اور برسر روزگار ہیں اور پسند بھی ہیں مگر ان کے گھر خاندان کا ماحول کیا رہا ہے یا لڑکے اور لڑکی کا اپنا اخلاق اور کردار کیسا ہے یا خاندانوں کا مزاج کیا ہے۔ کیا یہ چیزیں تصویر اور بایو ڈاٹا سے ظاہر ہو سکتی ہیں ؟ اس کے لئے وقت درکار ہوتا ہے ۔اس کے لئے دونوں کے دوست احباب، دشمن، رشتہ اور پڑوسیوں سے معلومات حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کے لئے مہینوں کا وقت درکار ہوتا ہے ۔جو نہ ہونے کی صورت میں اکثر شادیاں مہینے دو مہینے میں ہی ختم ہو جاتی ہیں ۔یہ پتہ لگانے کا رواج تو پہلے آپس کے رشتہ داروں میں تھا، اب تو گھر خاندان کی بات دور ایک وبا فتنہ ارتداد کی ہے جہاں مذہب بھی معنی نہیں رکھتا ۔

چالیس سال پہلے مسلم نوجوانوں میں اتنی غیرت اور مذہب کا احترام تھا کہ وہ کسی ہندو لڑکی سے شادی کرتے تو ایمان میں داخل کر لیتے تھے اب اگر کسی مسلم نوجوان کو سورا بھاسکر کی شکل میں پچاس کروڑ کی دولت مند دلہن مل جاتی ہے تو وہ اسے اپنے مذہب میں داخل کرنے کی بھی ضرورت نہیں سمجھتا ۔بلکہ یوں بھی کہا جاۓ کہ لڑکے اور لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد کنوارہ رہنا ہی پسند کرتی ہے اور وہ live in relationship کے معاہدے کے تحت اپنی خواہشات پوری کرتے ہیں ۔طلبا زمین پر چٹائی بچھاکر پڑھتے تو علم کی اہمیت تھی ‌اور استاد کا بھی احترام تھا ۔اب کرسی اور میز پر بیٹھ کر بچے استاد کو چاک پھینک کر مارتے ہیں تو استاد بھی کوچنگ کے نام پر پیسے کمانا چاہتے ہیں ۔ علماء کسی حد تک متقی اور پرہیزگار تھے اور ان کی عزت باقی تھی مگر جب وہ بھی موجودہ مادہ پرست ماحول کے اسیر ہو گئے تو اب کسی مسئلے میں لوگ علماء کا دخل قبول نہیں کرتے ۔اب مسلمانوں کا پڑھا لکھا طبقہ اپنے دماغی علاج اور مسئلے کیلئے اپنے علماء دین کی بجائی psychiatrist یعنی ماہر نفسیات کے پاس جاتا ہے جبکہ چالیس سال پہلے تک ہندو بھی مسلمانوں کی مسجدوں اور علماء دین کے پاس دعا کیلئے قطار لگاۓ رہتے تھے ۔

مگر کیا کیا جاۓ !! چالیس سال پہلے اور آج کے حالات میں ایک بہت بڑا فرق واقع ہو چکا ہے ۔یہ ایک ایسی تہذیبی و ثقافتی تبدیلی ہے جس پر پی ایچ ڈی کی جانی چاہئے لیکن لوگ ابھی بھی شاعروں اور ادیبوں کی ذاتی زندگی پر thesis لکھ کر ڈگریاں حاصل کر رہے ہیں ۔پہلے علماء بغیر سند اور پی ایچ ڈی کے بھی عالم تھے اب علماء سند اور پی ایچ ڈی کے بعد بھی اصل عالم نہیں رہے یا جو لوگ اسلامیات میں پی ایچ ڈی کرتے ہیں ان کا موضوع یہ ہوتا ہے کہ ضعیف حدیثیں کیا ہیں یا جدید جمہوری ماحول کے لحاظ سے تسلسل کے ساتھ بیان ہونے والے  تاریخی واقعات کا رد  کیسے کیا جاۓ ۔اسے بھی ماحول کی تبدیلی کا المیہ ہی کہہ لیں کہ چالیس سال پہلے تک گریجویٹ لڑکا ایک پانچویں اور دسویں پاس لڑکی سے بھی شادی کر لیتا تھا اور رشتہ بھی نبھا لیتا تھا اب گریجویٹ لڑکیا پانچویں یا دسویں پاس لڑکے سے شادی کرنے کی بجاۓ کنواری رہنا پسند کرتی ہیں ۔لڑکیوں میں تعلیم کا رجحان نہ ہونے کی وجہ سے والدین سولہ سال سے ہی رشتے ڈھونڈھنا شروع کر دیتے تھے اور تقریبا اٹھارہ سے بیس سال میں شادیاں ہو جاتی تھیں ۔اب لڑکیوں کو گریجویشن کرنے میں ہی بیس سے بائیس سال کا وقفہ گزر جاتا ہے ۔اس کے بعد بر سر روزگار لڑکا ڈھونڈھنے  میں لڑکیاں پچیس سے تیس سال کی ہو جاتی ہیں اور لڑکے بھی پینتیس سال تک روزی روزگار اور نوکری کی تلاش میں بھٹک رہے ہوتے ہیں ۔پہلے والدین اپنی کمائی پر لڑکوں کے شادیاں کر دیتے تھے اور معاملات کو خوش اسلوبی سے سنبھال بھی لیا جاتا تھا ۔اب والدین بھی تربیت  یافتہ نہیں رہے اور  سوچتے ہیں کہ لڑکا اپنے پیروں پر کھڑا ہو جاۓ تو گھر بسائیں ۔لوگ یوں ہی تبدیل نہیں ہوۓ ہیں بلکہ جس طرح پیڑ پودھے اور نباتات پر پھل پھول اور اچھی  فصل کیلئے ماحول اور آب و ہوا کا اثر پڑتا ہے انسانوں پر بھی بدلے ہوۓ جدید ماحول کا اثر پڑا ہے یا یوں کہہ لیں کہ جدید گلوبلائزیشن اور انٹرنیٹ میڈیا نے دنیا کو ایک گاؤں میں تبدیل کر دیا ہے ۔چالیس سال پہلے کی مختلف سوچ اور تہذیب کے لوگ اب ایک گلوبل تہذیب کا حصہ بنتے جارہے ہیں ۔اس کے برعکس سوچنے والوں کو قدامت پرست کہا جانے لگا ہے ۔اسی طرح چرند و پرند اور نباتات میں بھی فرق آیا ہے ۔جس طرح انسان جلدباز واقع ہوا ہے پھل پھول سبزیاں اور فصلیں بھی بے موسم کے بہت کم وقت میں حاصل ہو رہی ہیں ۔ان غذاوں کے استعمال سے آدمی بہت جلد دنیا سے رخصت بھی ہونے لگا ہے ۔کبھی آپ نے سنا تھا  کہ تیس سے پینتیس سال کے جوانوں کی حرکت قلب کے رک جانے سے موت واقع ہو گئی ۔مگر اب ہو رہی ہے ۔اندازہ لگائیں کہ جب تیس سے پینتیس سال میں بچوں کی شادی ہوگی اور والدین پچپن ساٹھ سال میں موت کے منھ میں جانا شروع ہو جائیں تو کیا ہوگا ۔بہت سے والدین اپنے سامنے اپنے بچوں کی شادیاں بھی نہیں کر سکیں گے ۔جبکہ پہلے لوگ پوتے پوتیوں کی شادیاں بھی دیکھ لیتے تھے ۔

پہلے لوگوں کے چہروں پر غربت اور وسائل کی کمی کے باوجود ہنسی اور مسکراہٹ دیکھی جاسکتی تھی ۔چالیس سال پہلے لگتا تھا کہ لوگ زندہ ہیں ۔اب سب کچھ ہونے کے بعد بھی ہر شخص پریشان دکھائی دیتا ہے اور لگتا ہے کہ آدمی مر چکا ہے !

غور کیجئے کہ ٹھیک چوالیس سال پہلے ہم چودھویں صدی میں تھے اور اس صدی کا رنگ اتنا مختلف نہیں تھا مگر اس کے بعد ماحول میں تیزی کے ساتھ جو تبدیلی آئی ہے نہ صرف  لوگوں کے چہروں کی رنگت بدل گئی ہے لوگوں کے چہروں پر اس کی نحوست صاف دکھائی دیتی ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: