جھاکھنڈ کے دھات ڈیہہ گاؤں میں تبریز انصاری کو چوری کے شبہہ کے نام پر کھمبے سے باندھ کر پٹائی کی گئی تھی اور ساتھ ہی جے شری رام کا نعرہ بھی لگوایا گیا تھا۔ موب لنچنگ کیس میں ۲ بری، سزا اعلان ۵ جولائی کو کیا جائے گا۔ تبریز انصاری کی بیوی شائستہ نے ۱۰۰ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
تبریز انصاری موب لنچنگ کیس:
جھارکھنڈ : سرائے کیلا تھانہ کے تحت آنے والے دھات کی ڈیہہ گاؤں میں سال ۲۰۱۹ میں ہوئے لنچنگ میں تبریز انصاری کی موت واقع ہوئی تھی۔ جس پر بڑا ہنگامہ ہوا تھا۔ اب اس کیس کا فیصلہ آگیا ہے۔ جس میں ملزمین کو مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جھارکھنڈ کے سرائے کیلا۔ کھرساواں ضلع کی ایک مقامی عدالت نے ماب لنچنگ کے معاملے میں ملزمین کو مجرم قرار دیا ہے۔ یہ معاملہ 4 سال پرانا ہے یعنی 2019 کا جب تبریز انصاری کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا۔ اس معاملے میں منگل کو 10 لوگوں کو مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔ سرکاری وکیل اشوک کمار رائے نے بتایا کہ سزا 5 جولائی کو سنائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ایک ملزم کشال مہالی کی ٹرائل کے دوران موت ہو گئی ہے جبکہ دو دیگر کو ثبوت کی کمی کی وجہ سے بری کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج-I امت شیکھر کی عدالت کی طرف سے سزا سنائے جانے کے فوراً بعد ملزمین بھیم سنگھ منڈا، کمل مہتو، مدن نائک، اتل مہالی، سنامو پردھان، وکرم منڈل، چامو نائک، پریم چند مہالی، مہیش مہالی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔