سماجی مساوات کی ہندو تحریک
سماجی مساوات کی ہندو تحریک

اس وقت وطنِ عزیز کا ایک معروف شرک آئی کون جارحانہ دھارمک یاترا پر ہے، اس یاترا کے دو مرکزی ہدف نمایاں کیے گئے ہیں، مبینہ ہندو راشٹر کی مانگ کے ساتھ ذات پات کا خاتمہ دوسرا علانیہ مدعا ہے، معلوم ہے کہ ہندو سماج کی تشکیل اونچ نیچ پر قائم اور منحصر ہے، اس کے بغیر ہندو معاشرے کے روایتی خدوخال متصور نہیں، تو یہ تحریک بھی مساوات کے پس پردہ مسلم دشمنی کی دعوت ہے؛ لیکن بہ ہر حال وہ اسلام دشمنی میں اپنے اساسی تصور، مذہبی کتابوں کی واضح ہدایت، صدیوں پرانی روایت، علاقائی شناخت، قومی وراثت اور دھارمک سنسکرتی یعنی اونچ نیچ پر نظر ثانی کے لیے متحد ہو رہے ہیں۔

شبینہ جلسوں کا رواج اور اس کی حقیقت
شبینہ جلسوں کا رواج اور اس کی حقیقت

شبینہ جلسے، یعنی رات بھر جاری رہنے والے اجتماعات، ہندوستان اور نیپال کے چند علاقوں میں مدارس کے چندے کے لئے منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان جلسوں کا بنیادی مقصد بظاہر دینی شعور پیدا کرنا اور مدارس کے لئے مالی امداد جمع کرنا ہوتا ہے۔ یہ ایک عام روایت بن چکی ہے، جہاں دینی تقاریر اور نعت خوانی کے ذریعے عوام کو متأثر کیا جاتا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ چندہ دیں۔

مہاراشٹر الیکشن کے نتائج
مہاراشٹر الیکشن کے نتائج

مہاراشٹرا الیکشن کے نتائج پر وہاں کے ذمہ دار تجزیہ نگار اور صحافی حضرات بے لاگ لکھیں گے اور سہی صورت حال سے واقف کرائیں گے۔ اس شکست فاش کے مختلف اسباب ہیں، اور صرف کسی ایک سبب کو اس شکست کی اصل وجہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

تازہ ترین پوسٹ

تعلیم و تربیت

صوفی سلاسل میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا مقام و عظمت

سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ اسلام کے چوتھے خلیفہ، رسول اللہ ﷺ کے چچا زاد بھائی اور داماد ہونے...
Read More
دین و شریعت

شکر گزاری کا فلسفہ

آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ معمولی پریشانیوں یا مسائل پر فوراً ناشکری کرنے لگتے ہیں اور اللہ کی...
Read More
Articles

بھگوا سیاست کے آلۂ کار: وشنو نرائن جین اور ہری شنکر جین

برصغیر میں فرقہ وارانہ منافرت کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیچھے بعض ایسے کردار سرگرم ہیں جو مذہبی جذبات کو...
Read More
تعلیم و تربیت

تنہا سفر کی ممانعت

حالات بدل چکے ہیں، نقل و حمل کے ذرائع ترقی پذیر بلکہ ترقی یافتہ ہو چکے ہیں، انسان کئی کئی...
Read More
تجزیہ و تنقید

حق کی دعوت کے تقاضے اور داعی کا کردار

کچھ عرصہ پہلے اسلام جمخانہ ممبٔی میں وحدت اسلامی کے امیر مرحوم مولانا عطاء الرحمن واجدی صاحب کی تعزیتی نشست...
Read More

منی پور پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ

اپوزیشن نے کہا- پی ایم مودی بیان دیں، امیت شاہ نے کہا- بحث سے کیوں بھاگ رہے ہو؟ 

پارلیمانی مانسون سیشن:  3 مئی کو منی پور میں کوکی اور میتی برادریوں کے درمیان فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے۔ جس میں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 160سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس معاملے کو لے کر  پارلیمنٹ میں مسلسل ہنگامہ جاری ہے۔

منی پور واقعہ کے بعد پورے ملک میں ناراضگی پھیل گئی ہے۔ اس معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مانسون اجلاس کے تیسرے دن بھی ہنگامہ جاری رہا۔ اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ اس معاملے پر ایوان میں پی ایم مودی کے بیان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جبکہ حکمراں جماعت کا الزام ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اس معاملے پر بحث سے بھاگ رہی ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اس معاملے پر بیان دیا ہے۔ امیت شاہ نے لوک سبھا میں کہا کہ ہم اس پر ایوان میں بحث کے لیے تیار ہیں۔ پتہ نہیں اپوزیشن اس پر بحث کیوں نہیں کرنا چاہتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپوزیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ اس معاملے پر بات ہونے دیں۔ ضروری ہے کہ ملک کو اس حساس معاملے کی حقیقت کا علم ہو۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا کی کارروائی منگل (25 جولائی) کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: