اپوزیشن نے کہا- پی ایم مودی بیان دیں، امیت شاہ نے کہا- بحث سے کیوں بھاگ رہے ہو؟
پارلیمانی مانسون سیشن: 3 مئی کو منی پور میں کوکی اور میتی برادریوں کے درمیان فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے۔ جس میں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 160سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس معاملے کو لے کر پارلیمنٹ میں مسلسل ہنگامہ جاری ہے۔
منی پور واقعہ کے بعد پورے ملک میں ناراضگی پھیل گئی ہے۔ اس معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مانسون اجلاس کے تیسرے دن بھی ہنگامہ جاری رہا۔ اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ اس معاملے پر ایوان میں پی ایم مودی کے بیان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جبکہ حکمراں جماعت کا الزام ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اس معاملے پر بحث سے بھاگ رہی ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اس معاملے پر بیان دیا ہے۔ امیت شاہ نے لوک سبھا میں کہا کہ ہم اس پر ایوان میں بحث کے لیے تیار ہیں۔ پتہ نہیں اپوزیشن اس پر بحث کیوں نہیں کرنا چاہتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپوزیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ اس معاملے پر بات ہونے دیں۔ ضروری ہے کہ ملک کو اس حساس معاملے کی حقیقت کا علم ہو۔ ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا کی کارروائی منگل (25 جولائی) کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔