راہل گاندھی ہتک عزت کیس: مودی سرنام کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیر (یعنی کہ ۷؍اگست ۲۰۲۳کا دن کانگریس کے لیے بہت خاص ہے کیونکہ آج ہی فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ راہل گاندھی کب تک پارلیمنٹ میں واپس آئیں گے۔ لوک سبھا حکام کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پڑھنے کے بعد ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
بتاتے چلیں کہ جمعہ کے دن سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کو راحت دیتے ہوئے ان کی سزا پر روک لگا دی تھی۔ تب سے ان کی لوک سبھا کی رکنیت کو لے کر بحث شروع جاری ہے ۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بھی کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت کب تک بحال ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لوک سبھا حکام کا کہنا ہے کہ عام طور پر عدالت کا فیصلہ پڑھنے کے 30 منٹ کے اندر اندر کارروائی شروع کردی جاتی ہے اور اس طرح کے نوٹیفیکیشن سے متعلق فارم لوک سبھا سیکریٹریٹ کے پاس ہوتے ہیں۔دوسری جانب کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ بھی بلائی ہے، جس میں راہل گاندھی کی رکنیت بحال کرنے کے مطالبے پر بات کی جا سکتی ہے۔ یہ اجلاس پارٹی کے پارلیمانی دفتر میں صبح 10.30 بجےمنعقد ہوگی۔