۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام
۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام

۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس، اور تعطیلِ عام از ـ محمود احمد خاں دریابادی _________________ ہندوستان جمہوری ملک ہے، یہاں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ہر مذہب کے بڑے تہواروں اور مذہب کے سربراہوں کے یوم پیدائش پر مرکز اور ریاستوں میں عمومی تعطیل ہوتی ہے ـ ۱۲ ربیع الاول کو چونکہ پیغمبر […]

سید شاہنواز حسین پر آبروریزی کا کیس چلے گا۔​

سید شاہنواز حسین پر آبروریزی کا کیس چلے گا۔

بھاجپا لیڈرکو سپریم کورٹ سے راحت نہیں۔

               سپریم کورٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سید شاہنواز حسین کے خلاف آبرو ریزی اور دھمکی دینے کے معاملے میں دلی ہائی کورٹ نے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ جس کے خلاف سید شاہنواز حسین سپریم کورٹ گئے تھے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ایس رویندر بھٹ اور جسٹس دیپانکر دت نے متعلقہ فریقین کو سننے کے بعد بھاجپا لیڈر سید شاہنواز حسین کی عرضی کو خارج کردیا ہے۔

معاملہ کیا ہے

               یہ معاملہ 2018 کا ہے۔ جب ایک خاتون نے بھاجپا لیڈر سید شاہنواز حسین پر آبرو ریزی کا الزام عائد کیا۔  خاتون  کا کہنا ہے کہ اپریل 2018 میں چھترپور واقع اپنے فارم ہاؤس میں سید شاہنواز حسین نے بلایا۔ جہاں اسے کولڈ ڈرنک میں نشیلی چیز ملا کر پلایا گیا۔ پھر حالت نشہ میں اس کی آبرو ریزی کی گئی۔ مدعیہ اسی معاملے کو لے کر  لگاتار ایف آئی درج کرانے کی کوشش کررہی ہے۔2018 میں مدعیہ آبروریزی کے معاملے کو لے کر مجسٹریٹ کے پاس پہنچی ۔جہاں سے ایف آئی آر درج کرانے کا حکم جاری ہوا۔ اس کے خلاف سید شاہنواز حسین سیشن کورٹ پہنچے تھے۔ وہاں سے بھی ان کو راحت نہیں ملی ۔

               سپریم کورٹ میں سید شاہنواز حسین کے سینیر وکیل مکل روہتگی اور سدھارتھ لوتھرا نے کہا کہ مدعیہ کی طرف سے بار بار شکایت کی گئی۔ پولیس نے چھان بین بھی کی۔ لیکن جانچ وتحقیق کے بعد کچھ نہیں ملا۔  اس پر سپریم کورٹ کے جج صاحبان نےکہا کہ معاملے کی صحیح ڈھنگ سے جانچ ہونے دیجئے ۔ اگر آپ غلط نہیں ہوں گے تو آپ بچ جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: