ون نیشن ون الیکشن کا نظریہ وفاقی نظام اور اس کی تمام ریاستوں پر حملہ ہے: راہل گاندھی
اطلاعات کے مطابق کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت کے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے اسے ریاستوں پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ملک کے وفاقی نظام کے خلاف ہے۔راہل گاندھی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب حکومت نے سابق صدر رام ناتھ کووند کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی ہے جو ملک میں بیک وقت انتخابات کے انعقاد کے امکان پر غور کرے گی۔ کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری پہلے ہی اس کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار کر چکے ہیں۔ انہوں نے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے کو کمیٹی سے خارج کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔