ہندوستان ۔ مشرق وسطی۔ یوروپ کوریڈور کا اعلان

اطلاعات کے مطابق ہندوستان، امریکہ، سعودی عرب اور یوروپی یونین نے ہفتہ کو جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ایک ملٹی نیشنل ریل اور بندرگاہ کے منصوبے کا اعلان کیا۔ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کا مقابلہ کرنے کے مقصد کی وجہ سے اس اعلان کو کافی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور یوروپی یونین کے رہنماؤں کے ساتھ اس میگا انفراسٹرکچر ڈیل کا اعلان کیا۔اس ہندوستان ۔ مشرق وسطی ۔ یوروپ اقتصادی راہداری کے آغاز اور عالمی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے لئے شراکتی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ‘مجھے اپنے دوست صدر جو بائیڈن کے ساتھ اس تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کافی خوشی ہورہی ہے ۔ آج ہم سب نے ایک اہم اور تاریخی معاہدہ ہوتے دیکھا ہے۔ آنے والے وقت میں یہ ہندوستان، مغربی ایشیا اور یوروپ کے درمیان اقتصادی انضمام کا ایک موثر ذریعہ بنے گا ۔ اس سے پوری دنیا کی کنیکٹیویٹی اور پائیدار ترقی کو ایک نئی سمت ملے گی۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔