۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام
۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام

۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس، اور تعطیلِ عام از ـ محمود احمد خاں دریابادی _________________ ہندوستان جمہوری ملک ہے، یہاں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ہر مذہب کے بڑے تہواروں اور مذہب کے سربراہوں کے یوم پیدائش پر مرکز اور ریاستوں میں عمومی تعطیل ہوتی ہے ـ ۱۲ ربیع الاول کو چونکہ پیغمبر […]

مولانا عبدالحمید نعمانی

وارانسی کی عدالت نے اے ایس آئی کےثبوت کومحفوظ رکھنےکادیاحکم

گیان واپی کیس: وارانسی کی عدالت نے اے ایس آئی کےثبوت کومحفوظ رکھنےکادیاحکم، سروے پرکوئی پابندی نہیں ،مسلم فریق کامطالبہ مسترد

رپورٹس کے مطابق وارانسی کے گیانواپی معاملے میں ضلع عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ اے ایس آئی کے شواہد کو محفوظ رکھنے کے ہندو فریق کی جانب سے مانگ پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ضلعی عدالت نے شواہد کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا۔ وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ نے اے ایس آئی کے سروے کو روکنے کے لئے مسجد کمیٹی کی طرف سے کئی گئی مانگ کو مسترد کر دیا۔

دراصل، اے ایس آئی کی ٹیم گیانواپی مسجد کمپلیکس کا سائنسی سروے کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا 17ویں صدی کی مسجد کسی پہلے سے موجود کسی ہندو مندر کےڈھانچے پر بنائی گئی تھی یا نہیں؟دراصل، ضلعی عدالت نے اے ایس آئی سروے فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سروے روکنے کے اعتراض کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے اس حکم کو راکھی سنگھ کے حکم سے جوڑ کر دیکھاہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ضلع عدالت راکھی سنگھ کے معاملے میں پہلے ہی حکم دے چکی ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ گیان واپی میں سروے اس وقت شروع ہوا تھا جب الہ آباد ہائی کورٹ نے وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ کے حکم کو برقرار رکھا اور فیصلہ دیا کہ یہ قدم ‘انصاف کے مفاد میں ضروری ہے’ اور اس سے ہندو اور مسلم دونوں فریقوں کو فائدہ پہنچے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: