Slide
Slide
Slide

وسطانیہ ایویلیوشن (امتحان) 2023 کے لیے فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع ​​

وسطانیہ ایویلیوشن (امتحان) 2023 کے لیے فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع ​

 توسیع کی گئی تاریخ کے درمیان طلبا وطالبات لازمی طو رپر فارم بھرنا یقینی بنائیں۔ محمد سعید انصاری

ڈاکٹر محمد نوراسلام کنٹرولر آف اکزامینیشن ، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے اطلاع دی ہے کہ درج وسطانیہ ایویلیوشن فارم بھرنے کی تاریخ 31 جنوری 2023 متعین تھی۔ مدارس کے ذمہ داران اور طلبا و طالبات ، مدارس کے متعلق تنظیم کے ذریعے گذارش کی گئی ہے کہ فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔ تمام لوگوں نے دفتر مدرسہ بورڈ کو درخواست دی ہے کہ چند وجوہات کی وجہ سے ابھی کافی تعداد میں طلبا وطالبات فارم بھرنے سے محروم رہ گئے ہیں۔ اور تاریخ ختم ہوگئی ہے۔ اگر تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی تو طلبہ و طالبات امتحان میں شامل ہونے سے محروم ہوجائیں گے۔ اور ان کا مستقبل متاثر ہوگا۔ ان تمام درخواستوں اور طلبا وطالبات کے مستقبل کو دھیان میں رکھتے ہوئے مورخہ 15 فروری 2023 تک بغیر تاخیری فیس کے تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

ڈاکٹر محمد نور اسلام نے یاد دہانی کے لیے دو بارہ وضاحت کی ہے کہ وسطانیہ ایویلیوشن (امتحان ) 2023 کے لیے فی امیدوار 600 روپیے فیس آن لائن ہی ادا کیے جائیں گے۔ وہیں محمد سعید انصاری سکریٹری بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے صدر مدرسین، گارجین حضرات اور طلبا و طالبات کو مطلع کیا ہے کہ توسیعی تاریخ کے درمیان ایویلیوشن فارم لازمی طور پر بھر لیں۔ ساتھ ہی فارم بھرنے کے دوران کسی طرح کی کوئی تکنیکی غلطی ہوتی ہے تو پورنیہ کمشنری کے (پورنیہ، ارریہ، کشن گنج، کٹیہار) اضلاع کے درخواست  دہندہ

bsmebpurnea@gmail.com

پر میل کرکے اور دیگر سبھی اضلاع کے درخواست دہندہ 

help.bsmeb@gmail.com

 پر میل کرکے درست کرائیں گے۔ 

ڈاکٹر محمد نور اسلام کنٹرولر آف اکزامینیشن ، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے وسطانیہ معیار کے جملہ مدارس ملحقہ کو اطلاع دی ہے کہ فارم بھرنے میں اگر کسی طرح کی کوئی دشواری پیش آتی ہے تو متذکرہ موبائل نمبرات8235300798-7004175443-7481950766سے رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی تمام ضروری اصلاح مدرسہ بورڈ کے انفارمیشن ٹکنالوجی سیکشن سے ہونا ہے۔ اس لیے تمامتر سہولیات کی وضاحت و ذرائع کا اندراج کردیا گیا ہے۔ 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: