عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضى الله عنهما قَالَ: لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ الْمُتَشَبِّهِينَ ۔مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ وَالْمُتَشَبِّهَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ
صحیح البخاری، کتاب اللباس،باب المتشبہین بالنساء الخ، حدیث نمبر:۵۸۸۵۔
حضرت ابن عباسؓ نے کہا۔ رسول اللہ ﷺ نے لعنت فرمائی: ان مردوں پر جو عورتوں سے مشابہت اختیار کریں اور لعنت فرمائی ان عورتوں پر جو مردوں سے مشابہت اختیار کریں۔
اس حدیث کی روشنی میں اپنے معاشرہ کا جائزہ لیں۔ حقیقت واضح ہوگی کہ ہمارا معاشرہ نقالی میں غیروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ عورتیں مردوں کی مشابہت اختیار کرنے کو بے تاب ہیں تو مرد اپنے چال ڈھال، رفتار و گفتار سے عورت بنے پھرتے ہیں۔ نوجوانوں کے بال اور عورتوں کا لباس دیکھ کر امتیاز کرنا مشکل ہوگا کہ کون مرد ہے اور کون عورت ۔اللہ تعالیٰ ہماری اولاد کو ایسی لعنتوں سے محفوظ فرمائے۔