کانگریس کا شرم ناک رویہّ!
کانگریس کا شرم ناک رویہّ!

✍️شکیل رشید (ایڈیٹر ممبئی اردو نیوز) ___________________ لوک سبھا کے انتخابات میں اپنی ’بہترکامیابی‘ کے بعد کانگریس نے ایک اور ’ تیر مارلیا ہے ‘۔ کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے مودی حکومت کی ایک مہینے کی کارکردگی پر رپورٹ کارڈ پیش کیا ہے ، جس میں مرکزی سرکار کوآڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ یہ […]

کانگریس کا شرم ناک رویہّ!
غم جہاں سے نڈھال سراپا درد و ملال!!
غم جہاں سے نڈھال سراپا درد و ملال!!

✍️ جاوید اختر بھارتی محمدآباد گوہنہ ضلع مئو یو پی _____________ دینی ، سیاسی ، سماجی اور تعلیمی مضامین اکثر و بیشتر لکھا جاتاہے اور چھوٹے بڑے سبھی قلمکار لکھتے رہتے ہیں مگر ضروری ہے کہ کچھ ایسے موضوع بھی سامنے آئیں جو حقائق پر مبنی ہوں یعنی آپ بیتی ہوں مرنے کے بعد تو […]

غم جہاں سے نڈھال سراپا درد و ملال!!
جمہوری سیکولر سیاست میں دھرم کی مداخلت: ہندوستانی تناظر میں
جمہوری سیکولر سیاست میں دھرم کی مداخلت: ہندوستانی تناظر میں

✍️ محمد شہباز عالم مصباحی ____________ جمہوریت کا مفہوم ہی اس بات پر منحصر ہے کہ عوامی رائے کو فیصلہ سازی میں اولیت دی جائے اور ہر شہری کو یکساں حقوق اور مواقع فراہم کیے جائیں۔ سیکولرزم، جمہوریت کی بنیاد کو مضبوط کرتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ریاست کو مذہبی معاملات میں […]

جمہوری سیکولر سیاست میں دھرم کی مداخلت: ہندوستانی تناظر میں
کیجریوال کا قصور
کیجریوال کا قصور

✍️ مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھاڑکھنڈ ________________ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی پریشانیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں، نچلی عدالت سے ضمانت ملتی ہے، ہائی کورٹ عمل در آمد پر روک لگا دیتا ہے، سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہیں، اس کے قبل ہی […]

کیجریوال کا قصور
این جی اوز اور فلاحی اداروں میں علماء کا رول
این جی اوز اور فلاحی اداروں میں علماء کا رول

✍️ نقی احمد ندوی ________________ اس میں کوئی شک نہیں کہ علماء و فارغینِ مدارس اور طلباء کے اندر قوم و ملت اور ملک کی خدمت کا جو حسین جذبہ پایا جاتا ہے وہ عصری تعلیم گاہوں کے فارغین کے اندر عنقا ہے۔ این جی اوز اور فلاحی ادارے ان کے اس حسین جذبہ استعمال […]

این جی اوز اور فلاحی اداروں میں علماء کا رول
previous arrow
next arrow
Shadow

ڈاکٹر امام اعظم کا انتقال ایک بڑا ادبی سانحہ: کاروان ادب

حاجی پور (نمائندہ)    کاروان ادب ، حاجی پور (ویشالی) کے صدر مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی اور جنرل سکریٹری انوار الحسن وسطوی نے اردو شعرو اَدب کی نامور شخصیت ڈاکٹر امام اعظم ریجینل ڈایریکٹر (مانو) کولکاتہ کے اچانک انتقال پر اپنے گہرے صدمے اور ملال کا اظہار کیا ہے، مولانا قاسمی اور جناب وسطوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ سرزمین بہارمیں پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی کے بعد ڈاکٹر امام اعظم ہی دوسرے ادیب شاعر اور محقق تھے جنہوں نے کافی انہماک اور سرعت سے ادبی محاذ پر بڑے بڑے کارہاۓ نمایاں انجام دئے ابھی موصوف عمر کی اس منزل میں تھے کہ جن سے مزید توقعات وابستہ تھیں، لیکن جب خالق کائنات کا بلاوا آجاے تو پھر مرضی الہی کے سامنے کوئی چارہ نہیں چلتا ہے-

 ڈاکٹر امام اعظم ایک بڑے ادبی صحافی بھی تھے ،سہ ماہی تمثیل نو دربھنگء ان کی ادبی صحافت کی زندہ مثال ہے، موصوف نے اپنے اس رسالہ کو پوری اردو دنیا میں متعارف کرایا تھا ،ان کا یہ رسالہ ملکی اور غیر ملکی سطح پر کافی مشہور رہا ، ایسے متحرک ، فعال اور اردو زبان کے شیدائی انسان کا رخصت ہوجانا واقعی باعث ملال ہے ، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے ، انھیں جوار رحمت میں جگہ دے اور اردو زبان کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے ۔ جن دیگر ادباء ، شعراء ، دانشور اور صحافی حضرات نے ڈاکٹر امام اعظم کے انتقال پر اپنے صدمہ کا اظہار کیا ہے ان میں سید مصباح الدین احمد ، نسیم الدین حمدصدیقی ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر عارف حسن وسطوی، مولانا نظر الہدیٰ قاسمی ، قمر اعظم صدیقی ، نصر امام و مظہر وسطوی کے نام قابل ذکر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: