دیوریا، اتر پردیش:
________________
اتر پردیش کے ضلع دیوریا سے جہیز جیسی سماجی برائی کے خلاف ایک قابلِ تقلید واقعہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جہیز کے مطالبے پر ایک شادی منسوخ ہو گئی، تاہم بعد میں دلہن کا بغیر جہیز ایک دینی عالم سے نکاح طے پا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شادی سے قبل لڑکے والوں کی جانب سے جہیز کا مطالبہ سامنے آیا، جس کے بعد دلہن کے والد نے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے لڑکے والوں کی جانب سے کی گئی شادی کی تیاریوں پر ہونے والے تمام اخراجات واپس کر دیے اور واضح کیا کہ وہ جہیز جیسی رسم کو قبول نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے طرز کی گداگری
بعد ازاں دلہن کا نکاح ایک دینی عالم سے طے پایا ہے، جن کا نام عبداللہ ہے اور ان کے والد کا نام ابو تراب بتایا گیا ہے۔ دلہا نے صاف طور پر جہیز لینے سے انکار کیا ہے اور نکاح سادگی کے ساتھ انجام پانے والا ہے۔
علاقے میں اس فیصلے کو سماجی اصلاح کی مثال قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ عوامی حلقوں میں دلہن کے والد کے کردار اور بغیر جہیز نکاح کے فیصلے کو سراہا جا رہا ہے۔