دارالعلوم حسینیہ قاسمیہ ابھے پور میں دو روزہ اجلاسِ عام و دستارِ فضیلت

ملک کے جید علماء اور نامور شعراء جلوہ افروز، بصیرت افروز خطابات اور نعتیہ کلام سے فضا معطر ہوگی۔

دینی و اصلاحی پیغام کے ساتھ طلبہ کی دستار بندی کی بابرکت تقریب، علم و روحانیت کا یادگار اجتماع؛ شرکت کی درخواست

پورنیہ/سیل رواں:

علم و عرفان کی آبیاری اور دینی و اخلاقی اقدار کے فروغ کے لیے معروف دینی ادارہ دارالعلوم حسینیہ قاسمیہ ابھے پور ہاٹ بولان، ضلع پورنیہ کے زیرِ اہتمام 7 اور 8 فروری 2026 بروز سنیچر و اتوار ایک عظیم الشان اور روح پرور دو روزہ اجلاسِ عام و دستارِ فضیلت کا انعقاد عمل میں آ رہا ہے۔ اس بابرکت اجتماع میں اہلِ علاقہ سمیت دور دراز سے آنے والے طلبہ، علماء اور عوام الناس کے لیے علمی، فکری اور روحانی استفادے کا بھرپور سامان فراہم کیا جائے گا۔

یہ اجلاس جہاں ایک طرف دینی تعلیمات کے احیاء اور اصلاحِ معاشرہ کا پیغام عام کرے گا، وہیں فارغینِ مدارس کی دستار بندی کے ذریعے علم کی تکریم اور حوصلہ افزائی کی ایک خوبصورت روایت بھی تازہ کی جائے گی۔

اس نورانی اور بامقصد محفل میں ملک کے ممتاز اور جید علماء کرام اپنے بصیرت افروز اور فکر انگیز خطابات سے سامعین کو مستفید فرمائیں گے اور جلوہ افروز ہوں گے۔ جن میں

  • مولانا سہراب عالم چابدانی، کلکتہ
  • مولانا محبوب عالم مظاہری سہرسہ، بہار
  • مولانا محمد ظہور صاحب مصباحی
  • مولانا عارف حسین ندوی ناظم تنظیم و ترقی، جمعیت علماء پورنیہ
  • مولانا معروف راہی، دار ارقم انسٹی ٹیوٹ
  • مولانا ابوصالح قاسمی جنرل سیکریٹری، جمعیت علماء ضلع پورنیہ

اور دیگر اکابر علماء شامل ہیں۔

اسی طرح نامور شعرائے کرام اور قراء حضرات اپنے نعتیہ، حمدیہ اور اصلاحی کلام سے سماں باندھیں گے اور محفل کو ایمان افروز کیفیت سے سرشار کریں گےجن میں

  • دل خیر آبادی، خیرآباد مئو یوپی
  • قاری عبدالباطن فیضی فیض آباد، یوپی
  • قاری اشفاق بہرائچی، بہرائچ یوپی
  • حافظ بابر ہندوستانی ،پورنیہ،
  • شرافت سیمانچلی، پورنیہ
  • قاری شمشاد راہی ، اتردیناجپور، بنگال
  • اور قاری شہزاد راہی شامل ہیں۔

دارالعلوم کے ناظم و اجلاس کے کنوینر مولانا شمیم اختر ندوی نے تمام اہلِ علم، طلبہ، محبانِ دین اور عوام الناس سے پرخلوص اپیل کی ہے کہ وہ اس علمی و روحانی اجتماع میں زیادہ سے زیادہ شرکت فرما کر اسے کامیاب بنائیں اور اس بابرکت موقع سے فیض حاصل کریں۔

یہ اجتماع یقیناً اہلِ علاقہ کے لیے علم و عمل کی نئی روشنی اور فکری بیداری کا پیغام ثابت ہوگا۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔