مولانا محمد اسلام قاسمی: کچھ یادیں اور باتیں​

مولانا 1982 تک متحدہ دارالعلوم دیوبند میں نمایاں خدمات انجام دے رہے تھے اور معروف ادیب مولانا بدر الحسن قاسمی (کویت) صاحب کے ساتھ دارالعلوم سے شائع ہونے والے عربی زبان کے مشہور مجلہ” الداعی ” کی ادارت وترتیب میں مصروف عمل تھے،1982 میں مخصوص طبقہ کی فساد انگیزیوں اور حضرت حکیم الاسلام رح پر ناروا ستم کے بعد جن لوگوں نے بددل ہوکر علیحدگی اختیار کرلی ان میں مذکورہ دونوں حضرات بھی تھے،مولانا اسلام صاحب نے اس کے بعد دارالعلوم وقف سے وابستگی اختیار کرلی،حجۃ الاسلام اکیڈمی کے قیام کے بعد مجھے دارالعلوم وقف سے شائع ہونے والے عربی واردو مجلات اور لٹریچر سے دلچسپی ہوئی تو مولانا کی کاوشیں بھی کثرت سے سامنے آنے لگیں اور علم ہوا کہ مولانا عربی کے ساتھ ساتھ اردو کے بھی دلنواز صاحب قلم ہیں اور آپ کا اسلوب بہت البیلا اور سلیس ہے۔

مولانا محمد اسلام قاسمی: کچھ یادیں اور باتیں​ Read More »

اعلیٰ تعلیم ،مقابلہ جاتی امتحانات اور شمالی ہند کے مسلمان

"مسلمان عمومًا سخی ہوتے ہیں‘‘۔ شمالی ہند کے مسلمان سیاسی طور پر دوسری ریاستوں کے مسلمانوں سے زیادہ باشعور ہوتے ہیں”! پدرم سلطان بود کے انہی بیانیوں نے شمالی ہند بالخصوص اترپردیش کے مسلم قائدین کو مسلمانوں کی سماجی اور تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے کوئی بنیادی کام کرنے نہیں دیا۔

اعلیٰ تعلیم ،مقابلہ جاتی امتحانات اور شمالی ہند کے مسلمان Read More »

مسلم دشمنی میں سلگتا اتر کاشی

دلی سے تقریباً 375 کلومیٹر دور ہمالیہ کی پہاڑیوں میں اتراکھنڈ کا ایک خوب صورت اور ٹھنڈا رہنے والا ضلع اُتّر کَاشی (uttar kashi) ان دنوں مسلم دشمنی کی آگ میں سلگ رہا ہے۔چھبیس مئی 2023 کو اسی ضلع کے سب ڈویژن پُرولہ(Purola) میں ایک مقامی ہندو لڑکی دو لڑکوں کے ساتھ دیکھی گئی،شک ہونے پر لوگوں نے ان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ان میں ایک لڑکا جتیندر سینی تھا اور دوسرے لڑکے کا نام محمد عبید تھا۔

مسلم دشمنی میں سلگتا اتر کاشی Read More »

ملک بھر میں کامن سول کوڈ لاگو کرنے کی کوششیں تیز​

یونیفارم سول کوڈ : لا کمیشن نے پھر سے یکساں سول کوڈ پر مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس کے لیے عوامی اور مذہبی تنظیموں سے رائے طلب کی گئی ہے۔ کمیشن نے بدھ (14 جون) کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 22 ویں لاء کمیشن نے ایک بار پھر یکساں سول کوڈ کے بارے میں تسلیم شدہ مذہبی تنظیموں سے یکساں سول کوڈ پر ان کی رائے و خیالات جاننے کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

ملک بھر میں کامن سول کوڈ لاگو کرنے کی کوششیں تیز​ Read More »

ہمارے خطابات اور تقریریں کب موثر ہوں گی ؟

اللہ تعالیٰ نے انسان کو جن خصوصیات و امتیازات سے نوازا ہے، ان میں سے ایک اہم خصوصیت اور جوہر فصاحت و بیان ہے، خزانئہ قدرت نے بیان اور اظہار مافی الضمیر کے بیشمار اسالیب ودیعت کئے ہیں ” الرحمٰن * علم القرآن*خلق الانسان *علمہ البیان * ( سورہ الرحمٰن) مہربان ذات نے قرآن مجید سکھایا، انسان کو پیدا کیا اور اس کو بیان سکھایا۔

ہمارے خطابات اور تقریریں کب موثر ہوں گی ؟ Read More »

اوپر تک سکرول کریں۔