دین، مسلمان اور نصرت

بھارت کے مسلمانوں کو اس وقت اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے کہ کہیں وہ اپنے اعمال کی وجہ سے مار کھانے کے تو حق دار نہیں ہیں ۔کیااس کی حالت اس وقت وہی تو نہیں ہے جو یہودیوں کی تھی اور ان کی اسی نافرماں بردای کی وجہ سے ان پر ظالم قوم اور ظالم بادشاہ مسلط کر دئیے گئے تھے ۔آپ کہیں گے کہ ارے ہم تو رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت سے ہیں ۔ہم پرامن گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار بھی ہیں ہمیں اللہ کیسے سزا دے سکتا ہے تو تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کہ کیسے ہلاکو خان نے بغداد کو روند ڈالا تھا۔ کیسے صلیبیوں نے ارض فلسطین میں داخل ہو کر مسلمانوں کا اتنا قتل عام کیا کہ ارض اقدس کی گلیوں میں خون کی ندی بہنے لگی ۔ کیا وہ مسلمان رسول عربی کی قوم سے نہیں تھے ؟ شاید وہ ہم سے بہتر رہے ہوں ۔

دین، مسلمان اور نصرت Read More »

مختار انصاری اور افضال انصاری مجرم قرار دیے گئے۔

غازی پور کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے باندہ جیل میں سابق ایم ایل اے مختار انصاری کو گینگسٹر ایکٹ کے سلسلے میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اس معاملے میں عدالت بی ایس پی ایم پی اور مختار کے بھائی افضال انصاری کو دو بجے سزا سنائے گی۔ 1996 میں چندولی میں مختار انصاری پر کوئلہ تاجر نند کشور رنگٹا اغوا اور قتل کیس اور کرشنا نند رائے قتل کیس کو جوڑ کر ایک گینگ چارٹ بنایا گیا تھا۔

مختار انصاری اور افضال انصاری مجرم قرار دیے گئے۔ Read More »

وزیر اعظم نریندر مودی کا آج ”من کی بات” سے خطاب

‘من کی بات’ کے اس پروگرام میں ملک بھر سے مختلف سماجی تنظیمیں، سول سوسائٹی اور دیگر تنظیمیں بھی بڑی تعداد میں شرکت کرنے جا رہی ہیں۔ یہاں تک کہ دنیا بھر میں بیرون ملک مقیم بھارتی بھی وزیر اعظم کی ‘من کی بات’ کے اس 100ویں ایپی سوڈ کو سنیں گے۔ نو سال قبل 3 اپریل 2014 کو شروع ہونے والا یہ خصوصی ریڈیو پروگرام اتوار کو 100 اقساط مکمل کرے گا۔ ان نو سالوں میں ‘من کی بات’ میں پی ایم مودی نے ملک کے لوگوں سے براہ راست بات چیت کی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کا آج ”من کی بات” سے خطاب Read More »

دین اور مسلمان (قسط ۶)

جس طرح دنیا سے نیک اور صالح لوگوں کے گزر جانے سے دلی تکلیف ہوتی ہے اسی طرح دنیا سے کوئی بدمعاش اور شیطان گزر جاۓ تو اہل ایمان کا خوش ہونا فطری بات ہے لیکن ان کی رہنمائی کرنے والا اصل شیطان تو بہر حال ابھی بھی زندہ ہے ۔وہ اپنے مکر سے کہاں باز آنے والا اور جس نے حضرت موسی کی قوم کو گمراہ کرنے کیلئے سامری کا جال بچھایااس کا آخری حربہ دجال ابھی بھی اپنی قید سے رہائی کیلئے بے چین ہے ۔

دین اور مسلمان (قسط ۶) Read More »

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کاانتقال

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کا منگل کی رات تقریباً 8 بجکر 28 منٹ پر انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 95 برس تھی۔ معلومات کے مطابق ان کی موت موہالی کے فورٹس اسپتال میں ہوئی۔ بادل کی لاش کو بدھ کی صبح موہالی سے بٹھنڈہ بادل گاؤں تک آخری سفر کے لیے نکالا جائے گا۔

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کاانتقال Read More »

اوپر تک سکرول کریں۔